گردے کی پتھری میں لیموں پانی کیا کام کرتا ہے؟ اس کا استعمال فائدہ یا نقصان؟

گرمی میں اکثر ہمارے مشروبات میں لیموں پانی عادتاً شامل ہو جاتا ہے ۔ اس سے گرمی سے بچاؤ اور جسم سے پسینے کی صورت میں نکلنے والے نمکیات کی فوری بحالی ہو جاتی ہے۔ اسی لئے ہمارے بڑے بھی باہر کے مشروبات کی جگہ لیموں پانی پینے پر زور دیتے ہیں۔ اب سائنس نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں پانی گردے میں پتھری بننے کے عمل کو روکتا ہے اور اگر پتھری موجود ہو تو اس کے بڑھنے کی رفتار کو سست کر دیتا ہے۔ امریکی ماہر ڈاکٹر راجر اوریونیورسٹی آف وسکانسن میں یورو لوجی کے پروفیسر اسٹیون ناکاڈا لیموں پانی کو تمام دواؤں سے بھی مؤثر قرار دیتے ہیں۔ جس کے بھی گردے میں پتھری ہو، اسے چاہئے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ایک لیموں پانی میں ملا کر استعمال کرے، پتھری گھس کر پیشاب کے ذریعے نکل جائے گی۔

اس کی وجوہات کیا ہیں؟

اس کی وجہ یہ ہے کہ لیموں میں دوسرے پھلوں کے مقابلے میں سٹرک ایسڈ کی کافی بڑی مقدارپائی جاتی ہے اور یہ ایسڈ گردے کی پتھریوں کا مؤثرعلاج کرتا ہے۔ اس عمل کو لیموں تھراپی بھی کہا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب سپلیمنٹ کے طور پر مریض کو پوٹاشیئم سائٹریٹ دیا جاتا ہے لیکن یہ بھی لیموں کے سامنے بہت کم اثر رکھتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق امریکی شہر ڈرہم میں واقع ڈیوک یونیورسٹی کے کڈنی اسٹون سینٹر میں پتھری والے 12 مریضوں کو چار برس تک لیموں پانی کے علاج سے گزارا اور ان کے گردوں میں پتھری بننے کا عمل بہت سست دیکھا گیا۔ ان تمام 12 افراد کو چار سال کے دوران پتھری کی وجہ سے کسی طبی ایمرجنسی اور علاج کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ لیموں پانی جسم کے اندر صفائی کا عمل کرتے ہوئے ہمارے گردوں کو مضر اثرات سے پاک رکھتا ہے، ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے استعمال سے پانی کی خواہش بڑھ جاتی ہے اورمریض روزانہ ڈیڑھ سے دو لیٹر تک پانی پیتا ہے اور پیشاب کی صورت میں جسم سے خارج بھی کرتا ہے، جو کہ گردوں کو صحت مند رکھنے کے لئے ضروری ہے۔ گردوں کی صفائی کے لئے اگر کوئی دوا یا سپلیمنٹ دیا جاتا ہے تو اس سے بھی پیشاب زیادہ آتا ہے اور اسی طرح گردوں کی صفائی ہو تی ہے۔

لیموں ایک قدرتی دوا

ہمارے جسم میں جب نمکیات کی مقدار بڑھ جائے اور پتھری بنانے والے سائٹریٹس جسم میں کم ہو جائیں تو اس سے گردوں میں پتھریاں جمع ہونا شروع ہو جاتی ہیں تو ایسے میں سٹرس کی مقدار کو بڑھا کر پتھری کو دور کیا جا سکتا ہے اسی لئے لیموں پانی ہمارے لئے ایک قدرتی دوا کی صورت میں بھی مدد کرتا ہے ۔

لیمونیڈ اور لیموں پانی

شینیل این ولسن، ایم ڈی، یورولوجسٹ ہیں، جو یورولوجی ان باؤنڈ کی بانی بھی ہیں انہوں نے سب سے پہلے لوگوں کی ایک عام غلط فہمی کو دور کرتے ہوئے کہا کہ لیموں کا پانی اور لیمونیڈ ایک جیسے نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ لیموں کا پانی اور لیمونیڈ عام یورو لوجیکل مسائل جیسے کہ گردے کی پتھری، پیشاب کی نالی کے انفیکشن (یو ٹی آئی)، اور پیشاب کی بے قاعدگی کا قدرتی علاج سمجھا جاتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ شینیل این ولسن نے واضح کہا کہ لیمونیڈ اکثرشوگر اور مصنوعی رنگ سے بھرا ہوتا ہے، لہٰذا جو لوگ لیموں کے پانی کے فوائد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں لیمونیڈ کو متبادل کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

اس کو استعمال کیسے کیا جائے؟

اس سلسلے میں ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ سات گلاس پانی میں آدھا کپ لیموں کا رس ملا کر اس میں حسبِ ضرورت شہد بھی ملا لیا جائے تو یہ ایک مزیدار مشروب کے ساتھ ساتھ بہترین دوا بھی بن جائے گا ،آپ لیموں کا رس گرم پانی میں پی سکتے ہیں، پانی کو ابال کر اس میں لیموں کا رس ڈال کر آزما سکتے ہیں یا آپ لیموں کا رس ایک گلاس ٹھنڈے پانی یا سادے پانی میں نچوڑ سکتے ہیں جبکہ آسانی کے لیے اسے فریج میں محفوظ کر سکتے ہیں لیکن اس کے ساتھ پرہیز بھی ضروری ہے جس میں مریض کے لئے بڑا گوشت، نمک، آئرن والی سبزیاں یا چیزوں سے بھی پرہیز ضروری ہے۔ زیادہ پانی والی سبزیاں اور پھل استعمال کرنے سے افاقہ ہوگا ۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لئے ہے، علاج سے پہلے اپنے ڈاکٹرسے مشورہ کرلیں۔

Gurday Ki Pathri Main Lemon Pani Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gurday Ki Pathri Main Lemon Pani Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gurday Ki Pathri Main Lemon Pani Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2896 Views   |   14 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

گردے کی پتھری میں لیموں پانی کیا کام کرتا ہے؟ اس کا استعمال فائدہ یا نقصان؟

گردے کی پتھری میں لیموں پانی کیا کام کرتا ہے؟ اس کا استعمال فائدہ یا نقصان؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گردے کی پتھری میں لیموں پانی کیا کام کرتا ہے؟ اس کا استعمال فائدہ یا نقصان؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔