جس کو بے سہارہ سمجھ کر پناہ دی اسی نے عزت پامال کی ۔۔ موٹر وے حادثے پر مبنی ڈرامہ "حادثہ" کی آخری قسط، شائقین اختتام سے مطمئن

کچھ سال پہلے موٹر وے پر ہونے والے درددناک حادثے کا شکار خاتون پر بننے والا ڈرامہ "حادثہ" اپنے اپنے اختتام پر پہنچا، یہ ڈرامہ جیو ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا۔ اس ڈرامے کو اپنی حساسیت کی وجہ سے پہلے پہل کافی مشکلات پیش آئیں لیکن پھر دوبارہ آن ائیر کیا گیا۔

ڈرامے کا مرکزی کردار "تسکین" مشہور گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے نبھایا ہے، جو موٹر وے پر دوران سفر عصمت دری کا شکار ہوئی تھیں۔ ڈرامہ سیریل کی کاسٹ میں جگن کاظم، علی خان، خاقان شاہنواز، سبینہ سعید، ذالے سرحدی اور دیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کے اختتام میں دکھایا گیا ہے کہ یہ محض صرف ایک حادثہ نہیں تھا بلکہ سالوں سے پلنے والی نفرت کا نتیجہ تھا، جو اس یتیم بچے کے دل میں پل رہی تھی جسے تسکین نے اپنے گھر میں پناہ دی تھی، لیکن اس نے احسان ماننے کے بجائے اسکا غلط فائدہ اٹھایا اور آخر تک اپنی گلظی پر اڑا رہا۔ لیکن تسکین یعنی حدیقہ کیانی نے اپنے انصاف کی لڑائی آخر تک لڑی اور مجرموں کو سزا دلانے میں کامیاب ہوئیں۔

شائقین کو پیغام پر مبنی یہ اختتام کافی پسند آیا۔ اور وہ ڈرامے میں تسکین کے کردار، بہادری اور جرات کو سلام پیش کر رہے ہیں جو اپنے لیے کھڑی ہوئی اور انصاف حاصل کیا۔ زیادہ تر شائقین کو یہ حقیقت پسند آئی کہ تسکین کے بچے اس کے مشکل سفر میں اس کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

شائقین کا کہنا تھا کہ ڈرامے کی ٹیم کہانی کو گھسیٹے بغیر پیش کرنے پر تعریف کی مستحق ہے۔ ناظرین نے ڈرامہ کا اختتام پسند کیا۔ شائقین کے مطابق ڈرامہ اپنے واحد مقصد سے نہیں ہٹا اور سبق آموز نتیجہ اخذ کیا۔

Fans Appreciate Hadsa Drama Ending

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Fans Appreciate Hadsa Drama Ending and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fans Appreciate Hadsa Drama Ending to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1271 Views   |   05 Oct 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 April 2024)

جس کو بے سہارہ سمجھ کر پناہ دی اسی نے عزت پامال کی ۔۔ موٹر وے حادثے پر مبنی ڈرامہ "حادثہ" کی آخری قسط، شائقین اختتام سے مطمئن

جس کو بے سہارہ سمجھ کر پناہ دی اسی نے عزت پامال کی ۔۔ موٹر وے حادثے پر مبنی ڈرامہ "حادثہ" کی آخری قسط، شائقین اختتام سے مطمئن ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جس کو بے سہارہ سمجھ کر پناہ دی اسی نے عزت پامال کی ۔۔ موٹر وے حادثے پر مبنی ڈرامہ "حادثہ" کی آخری قسط، شائقین اختتام سے مطمئن سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔