کورئین عورتوں کی جلد اتنی صاف کیوں ہوتی ہے؟ صدیوں پرانے ٹپس جو آپ بھی آزما سکتی ہیں

آج کل کورئین بیوٹی کے بہت زیادہ چرچے ہیں. خواتین بہت شوق سے کورئین بیوٹی اور اسکن پراڈکٹس خریدتی ہیں. البتہ کورئین خواتین جیسی صاف شفاف شیشے جیسی جلد پانے کا راز ان طریقوں میں ہے جن سے وہاں کی خواتین روزانہ اپنے حسن کو نکھارنے میں استعمال کرتی ہیں. تو آئیے آج آپ کو ہم ان اسٹیپس کے بارے میں بتاتے ہیں.

سب سے پہلے جلد سے میک اپ وغیرہ صاف کرنے کے لیے کلینزنگ کی جاتی ہے. کورئین خواتین ایک کے بجائے دو بار کلینزنگ کرتی ہیں. پہلے کلینزنگ آئل اور دوسری بار کلینزنگ ملک یا کریم سے اچھی طرح مساج کر کے ٹشو سے صاف کریں. پہلی بار میں میک اپ، گرد و غبار صاد ہونے کے بعد دوسری بار کلینزنگ سے جلد کی گہرائی سے صفائی ہوجاتی ہے.

کلینزنگ کے بعد کسی موئسچرائزنگ کریم سے جلد کو موئسچرائز کریں

کورئین خواتین شیٹ ماسک کا استعمال کرتی ہیں. یہ ماسک جلد کو نمی بخشتے ہیں اور داغ دھبوں کا خاتمہ کرتے ہیں.

چاہے گھر کے اندر رہیں یا باہر جائیں لیکن معیاری سن بلاک کا استعمال لازمی کریں. یہ جلد کو سورج کی مضر شعاعوں سے بچاتا ہے یہاں تک کہ پہلے سے جھلسی ہوئی جلد کو بھی ٹھیک کردیتا ہے.

Korean Women Beauty Secrets

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Korean Women Beauty Secrets and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Korean Women Beauty Secrets to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   1199 Views   |   23 Jan 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

کورئین عورتوں کی جلد اتنی صاف کیوں ہوتی ہے؟ صدیوں پرانے ٹپس جو آپ بھی آزما سکتی ہیں

کورئین عورتوں کی جلد اتنی صاف کیوں ہوتی ہے؟ صدیوں پرانے ٹپس جو آپ بھی آزما سکتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کورئین عورتوں کی جلد اتنی صاف کیوں ہوتی ہے؟ صدیوں پرانے ٹپس جو آپ بھی آزما سکتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔