ریڑھ کی ہڈی میں درد خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔۔ جانیئے ریڑھ کی ہڈی کے درد کو دور کرنے کے لئے بہترین گھریلو نسخے

کمر کے نچلے حصے میں درد ایک عام شکایت ہے لیکن مستقل اس درد کا شکار رہنا مشکلات میں اضافے کا سبب بھی بن سکتا ہے یہ درد کیوں ہوتا ہے اور ماہرین اس کا کیا علاج بتاتے ہیں آیئے آپ کو اس سے متعلق تمام معلومات سے آگاہ کرتے ہیں۔

ریڑھ کی ہڈی میں درد کیوں ہوتا ہے؟

کمر کے نچلے حصے کا درد عموماً ریڑھ کی ہڈی اس کے پٹھوں اور نسیجوں کے تناؤ یا کھچاؤ کی وجہ سے ہوتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بروقت توجہ نہ دی جائے تو یہ مسئلہ سنگین بھی ہو سکتا ہے اور یہ کینسر جیسی خطرناک بیماری اور اعصابی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔
ریڑھ کی ہڈی کی بیماری یا درد کی وجوہات کی تشخیص کرنے کے لئے گزشتہ چند دہائیوں کے دوران ایکسرے، کمپیوٹر ٹوموگرافی، سی ٹی اسکین، میگنیٹک ریزوننس ایمیجنگ ایم آر آئی اور دیگر ٹیسٹوں کا رواج بہت بڑھ گیا ہے۔
لیکن امریکہ کے کال آف فزشنز ACP کی کلینیکل گائیڈ لائنز کمیٹی کی ایک تازہ رپورٹ سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ روٹین کے ٹیسٹ جن میں ایکسرے، سی ٹی اسکیننگ اور ایم آر آئی وغیرہ شامل ہیں، مرض کی تشخیص میں آسانی کے بجائے مریضوں کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
کمر کے نچلے حصے کے درد کا علاج یا ریڑھ کی ہڈی کے درد کے علاج میں سب سے ضروری یہ ہے کہ دواؤں کے زریعے سوزش اور درد کو کم کیا جائے نہ کہ اس قدر ہائی ریز والے ٹیسٹ کر کے مریض کی مشکلات کو اور بڑھایا جائے۔

ریڑھ کی ہڈی کے درد کا علاج کیسے کیا جا سکتا ہے؟

اس کے علاج کے لیے درد کُش، سوزش دور کرنے اور تناؤ کے شکار پٹھوں کے لیے سکون آور ادویات اور جسمانی ورزش وغیرہ مؤثر ثابت ہو سکتی ہے دواؤں کے علاوہ اس کا غیر روایتی علاج بھی موجود ہے یعنی آکوپنکچر، مساج یا مالش، جسمانی ورزش اور یوگا وغیرہ۔
ورزش کرنا بےحد ضروری ہے، ورزش کرنے سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور اگر سپلمنٹس اور اچھی غذا کا استعمال کیا جائے تو ہڈیوں کی کمزوری بھی دور ہوتی ہے، اپنی غذا میں زیادہ سے زیادہ وٹامن سی اور ڈی کا استعمال جاری رکھیں، مچھلی، دودھ اور دالوں کا استعمال کریں اور تمام پھل اور سبزیوں کا استعمال بھی جاری رکھیں۔
اس کے علاوہ تیل سے مالش کریں گرم کپڑے یا برف سے سکائی کریں ساتھ ہی بھاری چیزوں کو اُٹھانے اور کمر پر دباؤ ڈالنے سے گریز کریں۔

Reerh Ki Haddi Main Dard Ki Wajuhat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Reerh Ki Haddi Main Dard Ki Wajuhat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Reerh Ki Haddi Main Dard Ki Wajuhat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8044 Views   |   17 Jul 2023
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ریڑھ کی ہڈی میں درد خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔۔ جانیئے ریڑھ کی ہڈی کے درد کو دور کرنے کے لئے بہترین گھریلو نسخے

ریڑھ کی ہڈی میں درد خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔۔ جانیئے ریڑھ کی ہڈی کے درد کو دور کرنے کے لئے بہترین گھریلو نسخے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ریڑھ کی ہڈی میں درد خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔۔ جانیئے ریڑھ کی ہڈی کے درد کو دور کرنے کے لئے بہترین گھریلو نسخے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔