پھلوں اور سبزیوں کے چھلکوں سے بنائیں اپنا بیوٹی کلینک ۔ جلد کے تمام مسائل کا مستقل علاج۔

پھل اورسبزی ہر گھر کی ضرورت ہے لیکن ان کے استعمال کے بعد ان کے چھلکے پھینک دیے جاتے ہیں ،ان چھلکوں سے آپ اپنے چہرے کے مسائل کوکس طرح حل کرسکتے ہیں؟ وہ بھی بغیر کسی اضافی خرچ کے آپ جان سکتے ہیں۔ بس ایک بات کاخیال رکھنا ہے کہ پھلوں اورسبزیوں کے چھلکے اتارنے سے پہلے انھیں اچھی طرح دھولیں۔ یوں توتمام ہی پھلوں اورسبزیوں کے چھلکے مفید ہیں لیکن ذیل میں چند عام پھل اورسبزی کے چھلکوں کی افادیت ہم بتا رہے ہیں، جوہرگھرمیں بآسانی موجود ہوتے ہیں۔

کیلے کاچھلکا جلد اور دانتوں کے لئے مفید:۔۔

کیلے کے چھلکے کاپیسٹ بناکر اس میں چند قطرے لیموں کارس ملاکر لگانے سے آئلی اسکن ٹھیک ہوجاتی ہے۔
خشک جلد کے لئے کیلے کے چھلکے میں شہد ملاکرلگایاجائے توجلد کی خشکی دورہوجاتی ہے۔
دانت بھی چہرے کاحصہ ہیں کیلے کے چھلکے پر ایک چٹکی بیکنگ سوڈا اورچٹکی بھر نمک ڈال کردانت صاف کرنے سے ایک دفعہ میں ہی دانت صاف اورچمکدارہوجائیں گے۔ کیلے کے چھلكوں میں بھرپور غذایئت اور نشاستہ ہوتے ہیں۔ اس میں حیاتین بی -6، بی -12، میگنیشیم کاربوہائیڈریٹ، اینٹی آکسیڈینٹ، پوٹاشیم اور مینگنیز جیسے بھرپور غذائی مادّے موجود ہوتے ہیں جو غذا کے جزوِبدن بننے کے لیے انتہائی مفید ہیں۔

اورنج کاچھلکا آپ کا بہترین ماسک:۔۔

اورنج کاچھلکا پیس کراسمیں آدھی چمچ بیکنگ سوڈا اورآدھی چمچ دارچینی پاؤڈر ملاکر چہرے کے دانوں پرپندرہ منٹ لگائیں تو دانے دورہوجائیں گے۔
کیلے ،کینوکے چھلکوں کوعرق گلاب کے ساتھ بلینڈ کرکے لگانے سے رنگت میں نکھار آتاہے۔
اورنج کے چھلکے سکھاکرپیس کررکھ لیں۔ روزانہ ایک چمچ اورنج کے چھلکوں کاپاؤڈر ،ایک چمچ جوکا آٹا لے کر دودھ یاعرق گلا ب کے ساتھ پیسٹ بناکرچہرے پرلگائیں،جلد صاف اورچمکدار ہوجائے گی۔ اورنج کے چھلکے میں وٹامن سی ہوتا ہے ، یہ جراثیم کش ہوتا ہے اور خوشگوار ذائقہ اور خوشبو رکھتا ہے۔

آلوکاچھلکا:۔۔

آلوکاچھلکاداغ دھبے دورکرنے میں بے حد مفید ہے۔ آلوکاچھلکا اوردوچمچ کریم لیکن اگرنارمل جلد ہوتو دوچمچ دہی شامل کرکے بلینڈ کرکے لگائیں۔ داغ دھبے دورہوجائیں گے۔
آلو کے چھلکے کاپیسٹ بناکر اسمیں ایک چٹکی ہلدی ملاکرچہرے پربیس منٹ لگاکر سادہ پانی سے دھولیں چہرے کے مردہ خلیات دورہوجائیں گے۔
آلو اورکھیرے کے چھلکے بلینڈ کرکے آنکھوں کوبند کرکے ان پرٹشو پیپر رکھ کر یہ پیسٹ رکھ لیں ڈارک سرکل دورہوجائیں گے۔
آلو کے چھلکے میں کُچھ ایسے خاص منرلز پائے جاتے ہیں جو ہڈیوں کی ساخت کو قائم رکھنے میں انتہائی مددگار ہیں خاص طور پر آلو میں شامل آئرن، پوٹاشیم، میگنیشیم، فاسفورس، کیلشیم، کاپر اور زنک جیسے منرلز پائے جاتے ہیں جو ہڈیوں سمیت سارے جسم کی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں۔

لوکی کاچھلکا:۔

لوکی کے چھلکے ،ایلوویرا جیل دوچمچ، السی کاتیل ایک چمچ ملاکربلینڈ کرکے چہرے، ہاتھ اورگردن پربیس منٹ کے لئے لگائیں ۔ پھر چاہے دھوپ میں جائیں لیکن سن برن نہیں ہوگا۔
لوکی کے چھلکوں کاپیسٹ بناکر اسمیں آدھاچمچ بیسن ملاکرچہرے پر لگائیں ۔سادہ پانی سے دھولیں ۔ صابن کی ضرورت نہیں رہے گی۔

Phalon Aur Sabzion Ke Chilkon Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Phalon Aur Sabzion Ke Chilkon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Phalon Aur Sabzion Ke Chilkon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2631 Views   |   14 Feb 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

پھلوں اور سبزیوں کے چھلکوں سے بنائیں اپنا بیوٹی کلینک ۔ جلد کے تمام مسائل کا مستقل علاج۔

پھلوں اور سبزیوں کے چھلکوں سے بنائیں اپنا بیوٹی کلینک ۔ جلد کے تمام مسائل کا مستقل علاج۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پھلوں اور سبزیوں کے چھلکوں سے بنائیں اپنا بیوٹی کلینک ۔ جلد کے تمام مسائل کا مستقل علاج۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔