کیا آپ جوڑوں کے درد سے پریشان ہیں تو علاج کے لئے تیز پات سے بہتر کوئی دوا نہیں

سردیوں میں سرد ہوائیں چلنے سے جہاں موسم خوشگوار ہو تا ہے وہیں ٹھندمیں کچھ مسائل بھی جنم لینے لگتے ہیں۔اگر آپ جوڑوں کے درد میں مبتلا ہیں تو یہ موسم اس میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے۔لوگوں کی اکثریت اس کے علاج کی غرض سے مختلف دواؤں کا استعمال کرتی ہیں جبکہ کچھ اس کے لئے گھریلو علاج کو ترجیح دیتے ہیں،ایسا ہی ایک سود مند اور موئثر علاج جو ہر گھر میں موجود ہے وہ ہے تیز پات۔ مختلف پکوانوں میں ذائقہ دینے کے علاوہ یہ پتے اپنے اندر صحت سے جڑے مسائل جیسے جو ڑوں اورسردرد سے نجات کے لئے ان گنت فوائد رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ پتے قوت مدافعت بڑھانے،تناؤ کو کم کرنے اور اعصاب کو پر سکون رکھنے میں بے مفید ہیں۔ جانتے ہیں کہ سر اور جوڑوں کے درد سے نجات کے لئے اسے کس طرح استعمال کیا جاتا ہے۔

سر درد کے لئے

ان پتوں کو مختلف کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے یہ سوپ،سٹو اور ٹماٹر کی چٹنیوں کا ایک اہم جز ہے،سردرد میں اس کی چائے بنا کر استعمال کرنے سے کافی افاقہ ہوتا ہے،یہ آئرن،وٹامن اے،سی،کیلشییم، پوٹاشییم اور میگنیشییم سے بھر پور ہوتے ہیں ان کو اپنی غذا میں شامل رکھنا مجموعی صحت پر بہتر اثر ڈالتا ہے۔اگر آپ کو سر درد کی اکثر شکایت رہتی ہے تو ان پتوں کو گھر ہی میں اگا لیں تاکہ تازہ پتوں کی فراوانی رہے۔ تیز پات ی چائے بنانے کے لئے آپ کو جن اجزاء کی ضرورت ہے وہ درج ذیل ہیں۔

اجزاٗ:

تیز پات تین سے چار عدد
چھوٹے لیموں دوعدد
پانی دو گلاس

ترکیب:

ایک برتن میں پانی لے کر اس میں تیز پات شامل کریں اور اچھی ابال لیں ٹھنڈا ہو نے پر لیموں کا رس شامل کریں،اس پانی کو دن بھراستعمال کریں،سردرد سے نجات مل جائے گی۔

جوڑوں کے درد کے لئے

اس مقصدکے لئے تیز پات کو زیتون کے تیل میں شامل کر کے تیل تیار کیا جاتا ہے جو جوڑوں کے درد سے آرام دیتا ہے،اسے تیار کرنے کے جو اجزاء چاہئے وہ یہ ہیں۔

اجزاء:

تیزپات تیس گرام
ایکسٹرا ورجن زیتون کا تیل ایک کپ

ترکیب:

ان پتوں گرائینڈرمیں اچھی طرح پیس لیں۔اب ان پسے ہوئے پتوں کو زیتون کے تیل میں شامل کر کے کسی بوتل میں ڈال کر اسے دو ہفتے کے لئے کسی اندھیری اور ٹھنڈی جگہ پر رکھ دیں۔ بوتل کو دن میں ایک بار ضرور ہلائیں تا کہ اجزاء اچھی طرح مکس ہو سکیں۔اب اسے مزید دو ہفتے کے لئے خشک اور ٹھنڈی جگہ پر رکھ دیں۔دو ہفتوں کے بعد اسے کسی کپڑے سے چھان کر اس تیل کو بوتل میں محفوظ کر لیں اور درد کی جگہ پرلگائیں اور ہلکے ہاتھ سے مساج کریں۔یہ تیل جوڑوں کے درد کے لئے بہترین ہے۔

Tez Pat Se Joron Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Tez Pat Se Joron Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tez Pat Se Joron Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4304 Views   |   10 Nov 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 December 2024)

کیا آپ جوڑوں کے درد سے پریشان ہیں تو علاج کے لئے تیز پات سے بہتر کوئی دوا نہیں

کیا آپ جوڑوں کے درد سے پریشان ہیں تو علاج کے لئے تیز پات سے بہتر کوئی دوا نہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ جوڑوں کے درد سے پریشان ہیں تو علاج کے لئے تیز پات سے بہتر کوئی دوا نہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔