دانت کے درد سے منٹوں میں نجات چاہتے ہیں؟

دانت کے درد کی شدت کا اندازہ تقریبا ہر فرد کو ہی ہوتا ہے۔ اکثر دانتوں میں خلا، دانت کے ہلنے، مسوڑھوں کا انفیکشن یا دیگر وجوہات کی بنا پر یہ درد برداشت کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔
دانت کا درد کبھی بھی آپ کو اپنا شکار بنا سکتا ہے اور اکثر ایسی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس جانا مشکل ہوتا ہے۔ تاہم کچھ گھریلو نسخے ہیں جن کی مدد سے دانت کے درد میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

نمک دانتوں کی حساسیت کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ دانتوں کے خلاکے درمیان پھنسے ہوئے غذا کے ذرات کو بھی نکال باہر کرتا ہے۔ نیم گرم پانی میں تھوڑا سا نمک ملا کر اسے ماؤتھ واش کے طور پر استعمال کریں تو یہ طریقہ درد دور کرنے کے لئے کارگر ثابت ہوتا ہے۔
ایک چٹکی نمک لے کر اسے جس دانت میں درد ہے، اس پر لگایا جائے تو فوری آرام آجا تا ہے۔ دانے دار نمک کو ٹوتھ برش پر لگا کر دانتوں پر لگانے سے بھی درد کم ہوجاتا ہے۔

دار چینی
ایک چائے کا چمچ دار چینی پاﺅڈر اور 5 چائے کے چمچ شہد کو مکس کریں، اس پیسٹ کو متاثرہ حصے پر لگائیں جو درد میں کمی لائے گا، یہ عمل دن میں دو سے تین بار یا اس وقت تک دہرائیں جب تک درد ختم نہ ہوجائے۔

لونگ یا لونگ کا تیل
لونگ کو صدیوں سے دانتوں کے درد کے علاج کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ یہ قدرتی طور پر جراثیم کش مصالحہ ہے، لونگ کے سفوف کی معمولی مقدار کا متاثرہ دانت پر استعمال یا لونگ کو ہی چبانا اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ لونگ کا تیل (2 قطرے) متاثرہ حصے پر لگانے سے بھی ایک منٹ میں آرام آسکتا ہے۔

Dant Ke Dard Ka Ilaj

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Dant Ke Dard Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dant Ke Dard Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   1 Comments   |   15573 Views   |   25 Mar 2020

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

how to et rid of chochonder type of mouse with lon mouth and small tail

  • annie, lahore

دانت کے درد سے منٹوں میں نجات چاہتے ہیں؟

دانت کے درد سے منٹوں میں نجات چاہتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دانت کے درد سے منٹوں میں نجات چاہتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔