گرما گرمیوں میں ایک تازگی بخش پھل ہے، اور اس میں ایسے غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو انسان کی صحت کو بہت فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ اس میں پانی کی زیادہ مقدار جسم میں پانی کی کمی کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے۔اس قسم کے پھل میں مختلف قسم کے وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس بھی ہوتے ہیں۔ دنیا بھر میں خربوزے کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں جن میں گرما، سردہ اور تربوز عام اقسام ہیں۔
گرما کھانے کے فوائد:
گرمیوں میں گرما کھانے کے بہت سے فوائد ہیں جن میں سے کچھ آج ہم آپ کو بتارہے ہیں۔
گردے کی پتھری:
گرما میں آکسیکن اجزا پائے جاتے ہیں جو گردوں میں پتھری بننے کے عمل کو روکتے ہیں۔ گرما میں پانی کی وافر مقدار اور اس کے گودے کے سبب گردوں کی صفائی ہوتی ہے اور گردے کی کارکردگی میں مثبت تبدیلیاں آتی ہے۔
وزن میں کمی لاتا ہے
غذائی ماہرین کے مطابق خربوزے کی نسل گرما، گرمیوں میں وزن کم کرنے کیلیئے مفید ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرما ایک خوش ذائقہ پھل ہے جس میں فیٹ اور کاربو ہائیڈریٹس نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔ اگر کوئی ڈائیٹ پلان کے تحت اپنا وزن کم کرنا چاہتا ہے تو گرمیوں میں دوسری غذاؤں اور سبزیوں کی بہ نسبت گرما کا استعمال زیادہ کریں۔
بینائی تیز کرتا ہے:
گرما میں وٹامن اے اور بیٹا کیروٹن کی موجودگی کے سبب بینائی تیز ہوتی ہے، بینائی کے کمزور ہونے کی شکایت میں آرام ملتا ہے، جن افراد کی بینائی کمزور ہے انہیں گرمیوں میں اس پھل سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔
حاملہ خواتین کیلیئے بہترین پھل:
ماہرین غذائیت کے مطابق خواتین کی صحت کے لیے یہ پھل آئیڈیل ہے خصوصاً حاملہ خواتین کو اس پھل کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے، کیونکہ یہ بچوں میں نیورل ٹیوب کی خرابیوں کو روکتا ہے۔ یہ جسم میں خون کے سرخ خلیات بنانے میں بھی مدد کرتا ہے اور ماں اور بچے کی صحت کو برقرار رکھتا ہے۔
ایک طاقتور اینٹی کینسر:
ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ گرما میں موجود فولیٹ کینسر کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جب فولیٹ کینسر کے ابتدائی مراحل میں استعمال کیا جائے تو مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم، جب کینسر کے آخری مراحل میں لیا جائے تو فولیٹ کینسر بنانے والے خلیوں کو نہ بڑھنے میں مدد کرسکتا ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Garma Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Garma Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.