داغ دار سیبوں کو سستے دام خریدیں اور مہنگی چیزیں گھر میں بنا لیں ۔۔ 4 ایسی مزیدار چیزیں جو ان سیبوں سے آپ بھی بنا سکتی ہیں

ملک بھر میں سیلاب کی وجہ سے سیب کی فصل بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ہر طرف داغ دار سیب نظر آرہے ہیں اور یہ سستے اور کم داموں میں بھی مل رہے ہیں۔ اس وقت کراچی کی اگر بات کی جائے تو 70 روپے میں بھی فی کلو سیب دستیاب ہیں جن میں سے تھوڑے تھوڑے سے داغ دھبوں کو اگر کاٹ کر ہٹا دیا جائے تو وہ اس قدر رسیلے اور میٹھے ہیں کہ کھانے والے کو مزہ ہی آ جائے۔

ان داغ دار سیبوں کو بیکار سمجھ کر ضائع نہ کریں بلکہ ان سے آپ بازار جیسی مزیدار چیزیں اپنے گھر میں ہی بنا لیں۔ بازار سے ملنے والا سیب کا مربع، سیب کا سرکہ اور سیب کا میٹھا، سیب کا اچار بھی انہی گلے سڑے داغ دارسیبوں سے ملتا ہے۔ یہاں آپ کو بتا دیں کہ سڑے ہوئے پھلوں اور سبزیوں کو بھی خدا نے انسان کیلئے بہت زیادہ فائدے مند بنایا ہے۔ ان میں ایتھائلین نامی کیمیکل پایا جاتا ہے جو انہیں کھانے کیلئے مزید خوش ذائقہ بناتا ہے۔

٭ سیب کا مربع:

سیب کا مربع بازار سے مہنگا بھی ملتا ہے اور ذائقہ دار بھی۔ اس کو آپ بھی گھر پر مزیدار بنا سکتی ہیں وہ بھی کم پیسوں میں۔۔ 100 روپے کلو سیب خرید کر ان کو دھو کر صاف کریں اور ایک پتیلی میں ڈال کر پانی کے ساتھ ابالیں اور بلینڈر کرکے اچھی طرح باریک سا محلول تیار کرلیں پھر اسے پکالیں۔ جب تک یہ گاڑھا مکسچر تیار نہ ہو جائے اس کو پکاتی رہیں اور پھر چینی، زردے کا رنگ، الائچی اور ایک لونگ ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ لیجیے مزیدار سیب کا سرکہ پک کر تیار ہے۔

٭ سیب کا جوس:

سیب کا جوس بنا کر بوتلوں میں بھر کر فریز کرلیں، جب بھی کوئی مہمان آئے یہ سستا سا جوس پیش کردیں۔

٭ سیب کا سرکہ:

سیب کا سرکہ دیگر سرکوں سے زیادہ مہنگا ملتا ہے۔ لیکن اب داغ دار سیب آپ کی یہ مشکل آسان کرسکتے ہیں۔ اس کو بنانے کے لئے شیشے کے جار میں سیب کو کاٹ کر رکھ دیں اور گرم پانی سے بھردیں۔ اس میں آدھا کپ لیموں کا رس ڈال کر جار کو ململ کے کپڑے سے ڈھک کر کسی ایسی جگہ رکھیں جہاں دھوپ بھی مل سکے اور 4 دن کیلئے یونہی چھوڑدیں۔ پھر اس کو چھان لیں اور شیشے کی بوتل میں بھر کر فریز کرلیں۔ جب ضرورت ہو استعمال کرلیں۔

٭ سیب کی مٹھائی:

سیب کی مٹھائی بنانے کے لئے ان کو اچھی طرح کاٹ لیں اور ایک کپ پانی میں 20 منٹ پکائیں، پھر اس میں 2 چمچ آئل ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ پھر چمچ چلا کر دیکھیں اگر سارے سب گھل گئے تو اس میں کھانے کا رنگ شامل کریں، 4 کپ دودھ اور 1 چمچ ملائی بھی ڈال دیں۔ اس کو اچھی طرح پکائیں اور پھر جب گاڑھا ہو جائے تو کسی ٹرے میں اس کو نکالیں اور جمادیں۔ پھر ٹھنڈا ہونے پر قتلیاں کاٹ کر سروو کردیں۔

Dagh Dar Saibon Ko Sastay Dam Khareedain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dagh Dar Saibon Ko Sastay Dam Khareedain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dagh Dar Saibon Ko Sastay Dam Khareedain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2325 Views   |   23 Sep 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 01 January 2025)

داغ دار سیبوں کو سستے دام خریدیں اور مہنگی چیزیں گھر میں بنا لیں ۔۔ 4 ایسی مزیدار چیزیں جو ان سیبوں سے آپ بھی بنا سکتی ہیں

داغ دار سیبوں کو سستے دام خریدیں اور مہنگی چیزیں گھر میں بنا لیں ۔۔ 4 ایسی مزیدار چیزیں جو ان سیبوں سے آپ بھی بنا سکتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ داغ دار سیبوں کو سستے دام خریدیں اور مہنگی چیزیں گھر میں بنا لیں ۔۔ 4 ایسی مزیدار چیزیں جو ان سیبوں سے آپ بھی بنا سکتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔