سردیوں میں ہونٹوں کو خُشکی اور پھٹنے سے بچانے کی 5 آسان گھریلو ٹپس

ہونٹ کی تر وتازگی کو قائم رکھنا خوبصورتی کو قائم رکھنے کے لیے انتہائی ضروری ہے کیونکہ خوبصورتی کو جانچنے والے سب سے پہلے چہرے کا مطالعہ کرتے ہیں اور اگر آپ نے کسی کے حُسن کی تعریف شاعر ی میں پڑھی یا سُنی ہو تو آپکوپتہ ہوگا کہ وہ گلاب کی پنکھڑی جیسے ہونٹوں کے قصیدے لکھتے ہُوئے کوئی پردہ نہیں رکھتےہونٹوں کا خُشک ہونا اور قُدرتی گلابی رنگ ختم ہونا ویسے تو ہر موسم کی بیماری ہے اور چونکہ ہونٹوں پر موسمی اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے بال اور آئل گلائینڈز نہیں ہوتے اس لیے سردیوں کی خُشک ہوا انہیں سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے ہونٹوں کو نرم و ملائم اور گُلابی رکھنے کے چند آسان طریقے مندرجہ ذیل ہیں جن پر عمل کر کے آپ بھی اپنی شخصیت کو جاذب نظر اور پُرکشش بنا سکتے ہیں

شہد:
قدرت کا دیا ہوا ایک انتہائی مفید اور شفا دینے والا عنصرہے جو بیماریوں کا علاج بھی ہے اور اس میں چہرے کی خوبصورتی کا خزانہ بھی چھپا ہوا ہے اسی لیے اسے محفوظ ترین گھریلو نسخہ قرار دیا جاتا ہے۔ سونے سے قبل اپنے ہونٹوں پر تھوڑی مقدار میں شہد ہونٹوں پر لگائیں اور ہلکا سا مساج کر کے چھوڑ دیں اور صبح اٹھ کر ہلکے گرم پانی سے دھو لیں۔ اس کے مسلسل استعمال سے ہونٹوں پر سیاہی مائل داغ ختم ہوجائیں گے اور ان کا قدرتی حسن لوٹ آئے گا۔

سبزچائے کے ٹی بیگس:
سبز چائے کے استعمال شدہ ’بیگ‘ لیں اوراسے اپنے ہونٹوں پر لگا کر دبا لیں اور 3سے 5 منٹس تک ایسے ہی رہنے دیں اور پھر ٹی بیگ ہٹا کر تھوڑی دیر ایسے ہی رہنے دیں۔ اس نسخے کو ہفتے میں تین سے چار بار استعمال کریں پھر دیکھیں اس کا جادوئی اثر جو نہ صرف ہونٹوں کی خشکی ختم کردے گا بلکہ انہیں نرم اور ملائم بھی بنادے گا۔

چینی کے دانوں کا استعمال:
چینی بھی مردہ اورخشک ہونٹوں کو تازگی دیتی ہے، آدھا چمچہ چینی لیں اور اس میں دو قطرے زیتون تیل ڈال کراسے اچھی طرح ملا لیں۔ نرم بالوں والا برش لے کر اس آمیزے کو اپنے ہونٹوں پر لگائیں اور 3 سے 5منٹ لگا رہنے دیں پھر پانی سے دھو کر نرمی سے صاف کریں۔

گھی کا استعمال:
گھی بھی شہد کی طرح ہونٹوں کی حفاظت کرتا ہے اس کے لیے چند قطرے گھی لیں اور سونے سے قبل اپنے ہونٹوں پر لگا لیں، صبح اٹھ کر دھوکر انتہائی نرمی سے ہونٹ صاف کرلیں۔ یہ نسخہ ہونٹوں کے مردہ خلیوں کوزندگی دیتا ہے اور پھر سے تروتازہ بنا دیتاہے۔

لیموں کا جوس:
لیموں کے رس کا مناسب استعمال ہونٹوں کو نرم اور ملائم بناتا ہے اس کے لیے ایک ایک چمچہ بالائی لیں اور اس میں 3 قطرے لیموں کا رس ملا کر ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں اور سونے سے قبل اس آمیزے کو ہونٹوں پر لگائیں جس سے آپ کے ہونٹوں کی دلکشی برقراررہے گی۔

عرق گلاب اور گلیسرین:
ایک چمچہ گلیسرین اور ایک چمچہ عرق گلاب کو اچھی طرح ملادیں اور اسے ہونٹوں پر لگا کر سو جائیں، صبح اٹھ کر عام پانی سے دھولیں۔

Lips Care In Winter

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lips Care In Winter and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lips Care In Winter to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5341 Views   |   03 Dec 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

سردیوں میں ہونٹوں کو خُشکی اور پھٹنے سے بچانے کی 5 آسان گھریلو ٹپس

سردیوں میں ہونٹوں کو خُشکی اور پھٹنے سے بچانے کی 5 آسان گھریلو ٹپس ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردیوں میں ہونٹوں کو خُشکی اور پھٹنے سے بچانے کی 5 آسان گھریلو ٹپس سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔