کعبہ کو پہلی بار دیکھ کر کانپ اٹھی ۔۔ 5 مہینے میں 6 عمرے کرنے والی مایا خان نے اللّٰہ سے کون سی دعا مانگی تھی جو اچانک قبول ہوگئی؟

مایا خان نے میزبانی میں کافی شہرت اور نام کمایا پر فی الحال وہ اداکاری کر رہی ہیں اور ان کا اپنا اسکن کیئر برانڈ بھی ہے۔ ان دنوں اے آر وائے ڈیجیٹل کے ڈرامے مائی ری میں ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

مایا خان نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے عمرہ سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے پانچ ماہ کے اندر چھ عمرے کیے ہیں۔

مایا خان نے پہلی بار خانہ کعبہ کی عظمت اور شان کو دیکھنے کے تجربے کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ میں 2017 میں عمرہ پر گئی تھی، میں نے اللہ سے دعا کی تھی کہ 'جب بھی میرے پاس پیسے ہوں تو میں یہاں آنا چاہتی ہوں'۔ اور یہ دعا قبول ہوئی کیونکہ اسکے بعد مجھے ایک سال کا ویزہ دیا گیا، جسے دیکھ کر میں چونک گئی اور امیگریشن آفس میں ہی رونے لگی۔ میں نے اسے اللہ کی دعوت سمجھا اور اس سال میں نے پانچ ماہ میں چھ عمرے کئے۔

اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے مایا خان نے کہا کہ آپ مکہ میں اللہ کے مہمان ہیں، مدینہ میں رسول اللہ کے مہمان ہیں اور کربلا میں شہداء کے مہمان ہیں۔ خانہ کعبہ کو پہلی بار دیکھ کر میں کانپ اٹھی، ہم نےوہاں بہت عبادت کی، خانہ کعبہ میں تہجد کی نماز ادا کی، ہم جب بھی خانہ کعبہ کو دیکھتے تو کانپ اٹھتے۔ یہ زندگی کے تمام تجربے سے بہت بڑا تجربہ تھا اور خانہ کعبہ کو دیکھنا خود عبادت ہے۔

جب میں نے خانہ کعبہ کو دیکھا تو میں نے کہا اے اللہ ساری بادشاہت صرف آپ کے لیے ہے۔ ہم نے کعبہ میں بہت عبادت کی، میں تہجد کی نماز میں اللہ سے باتیں کیا کرتی تھی۔ یہ ایک بہترین اور حیرت انگیز تجربہ تھا۔

Maya Khan Got Emotional In Morning Show

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Maya Khan Got Emotional In Morning Show and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maya Khan Got Emotional In Morning Show to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   30253 Views   |   21 Aug 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کعبہ کو پہلی بار دیکھ کر کانپ اٹھی ۔۔ 5 مہینے میں 6 عمرے کرنے والی مایا خان نے اللّٰہ سے کون سی دعا مانگی تھی جو اچانک قبول ہوگئی؟

کعبہ کو پہلی بار دیکھ کر کانپ اٹھی ۔۔ 5 مہینے میں 6 عمرے کرنے والی مایا خان نے اللّٰہ سے کون سی دعا مانگی تھی جو اچانک قبول ہوگئی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کعبہ کو پہلی بار دیکھ کر کانپ اٹھی ۔۔ 5 مہینے میں 6 عمرے کرنے والی مایا خان نے اللّٰہ سے کون سی دعا مانگی تھی جو اچانک قبول ہوگئی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔