بچوں میں شوگر ہونے کی کیا وجوہات ہیں؟ جانیں آپ اپنے بچوں کو کیسے اس بیماری سے بچا سکتے ہیں تاکہ ننّھے بچے رہیں صحت مند اور توانا

ہمارے ملک میں ذیابطیس کے مریضوں کی تعداد بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ان میں بچے بھی شامل ہیں جو کہ کم عمر میں یا پیدائشی طور پر ذیابطیس جیسی بیماری میں مبتلا ہیں۔

پاکستان میں ہر چار میں سے ایک فرد ذیابطیس کے مرض میں مبتلا ہے، 13 سے 15 سال کے لڑکے، لڑکیوں میں شوگر کی تشخیص ہو رہی ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر بچوں میں شوگر ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟ اور اس بیماری سے معصوم بچوں کی کیسے جان چھڑائی جا سکتی ہے؟

ان سوالات کے جواب جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچوں میں شوگر ہونے کی وجہ موٹاپا اور موبائل کمپیوٹر کا زیادہ استعمال کرنا ہے، جی ہاں ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ غیر معیاری خوراک، سرگرمیوں کی کمی، ورزش سے دوری اور ہر وقت موبائل اور کمپیوٹر کا استعمال بچوں کا ذیابطیس جیسی بیماری میں مبتلا کر رہا ہے۔

کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ ہمارا اور ہمارے بچوں کا بھی لائف اسٹائل تبدیل ہوتا جا رہا ہے اس لئے ہم اور ساتھ ہی بچے بھی مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے جا رہے ہیں، چھوٹے بچوں میں ذیابیطس کا مرض بہت عام ہو گیا ہے، حتیٰ کہ ٹائپ 2 ذیابیطس بھی ہونے لگی ہے جب کہ ہم ٹائپ 1 کی توقع کرتے ہیں، اور جتنا جلدی یعنی کم عمری میں اس کی تشخیص ہوگی اتنا ہی یہ طویل عرصے تک چلتی ہے اور اتنی ہی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

بچوں کو ذیابطیس سے دور رکھنے اور تشخیص کے بعد اس کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کے روز مرہ رویوں کو تبدیل کریں، ہم انہیں فطری خوراک دیں، صحت برقرار رکھنے پر توجہ بڑھائیں، تو ذیابیطس پر قابو پایا جا سکتا ہے اور یہ ممکن ہے کہ آئندہ بچوں میں آنے والے کیسز کم ہوں۔

بچوں کی کھیل کی سرگرمیاں بڑھائیں اور انہیں بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لینے کی ہدایت کریں ان کا فاسٹ فوڈ سے رجحان ہٹائیں اور انہیں دیسی اور قدرتی کھانے مہیا کریں ساتھ ہی ان کو ورزش کا عادی بنائیں۔

آج کل کورونا وباء کے دوران دنیا بھر میں لوگوں کا طرز زندگی بہت متاثر ہوا ہے، لوگ گھر پر رہنے، کھانے پینے کی عادات بدلنے، جسمانی سرگرمیوں سے دور ہونے سے بہت سی بیماریوں کا شکار ہوئے ہیں جن میں ذیابطیس بھی شامل ہے، اس لئے کووڈ کے دوران ہمیں اپنے لائف اسٹائل کا خیال رکھنے کی شدید ضرورت ہے، ہمیں چاہیئے کہ خوراک میں احتیاط کریں، وزن کم رکھیں، اور باقاعدگی سے ورزش کریں اور خود کو مختلف سرگرمیوں میں مصروفِ عمل رکھیں۔

یاد رہے کہ پہلے لوگ 40 کے بعد ذیابیطس میں مبتلا ہو رہے تھے، پھر 30 سال میں اور اب 20 سال سے بھی کم عمر میں لوگ ذیابطیس میں مبتلا ہو رہے ہیں، اس لیے اپنے طرز زندگی کو صحت مند رکھنا ہی اس سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔

Bachon Me Sugar Ki Wajuhaat Or Iska Elaaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bachon Me Sugar Ki Wajuhaat Or Iska Elaaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachon Me Sugar Ki Wajuhaat Or Iska Elaaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4107 Views   |   30 Mar 2022
About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بچوں میں شوگر ہونے کی کیا وجوہات ہیں؟ جانیں آپ اپنے بچوں کو کیسے اس بیماری سے بچا سکتے ہیں تاکہ ننّھے بچے رہیں صحت مند اور توانا

بچوں میں شوگر ہونے کی کیا وجوہات ہیں؟ جانیں آپ اپنے بچوں کو کیسے اس بیماری سے بچا سکتے ہیں تاکہ ننّھے بچے رہیں صحت مند اور توانا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچوں میں شوگر ہونے کی کیا وجوہات ہیں؟ جانیں آپ اپنے بچوں کو کیسے اس بیماری سے بچا سکتے ہیں تاکہ ننّھے بچے رہیں صحت مند اور توانا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔