گوشت جیسا ذائقہ جو مہنگی دوا میں بھی ہوتا ۔۔ سویا بین کون سی بڑی بیماریوں کو کنٹرول کرتا ہے؟ فائدے جان کر آپ بھی آج سے کھانا شروع کردیں

سویا بین کو گریٹر بین بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا پودا 100 سینٹی میٹر اونچا، بیج گول اور زردے کے رنگ جیسے ہوتے ہیں۔ اس کے پھولوں کا رنگ سفید ہوتا ہے جو بعد میں پھلیوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں، جن کے اندر بیج ہوتے ہیں۔ سویا بین میں ہائی پروایکٹوو پروٹین پائے جاتے ہیں اس لیے اسے پلانٹ فوڈ بھی کہا جاتا ہے، جن میں امائنو ایسڈ ہوتے ہیں۔ اس کے فائدے مند ہونے کی وجہ اس میں کیلشیم اور آئرن کا پایا جانا بھی ہے۔ اس کے علاوہ سویا بین میں فائبر، وٹامن کے، فولیٹ، وٹامن سی، اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈذ بھی پائے جاتے ہیں، جبکہ یہ لوفیٹ، لیکٹوز اور کولیسٹرول فری ہوتا ہے۔

سویا بین کا ذائقہ بالکل گوشت کی طرح ہوتا ہے اس کو کھاتے وقت یہ اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ ہم گوشت نہیں بلکہ ایک پھلی کھا رہے ہیں۔ یہ کولیسٹرول جیسے خاموش مرض کو 70 فیصد کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں ڈائٹری فائبرز بھی ہوتے ہیں جو وزن میں کمی کرنے اور جسم کو طاقت پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔

سویا بین ہاضمے میں تیزی کرتا ہے، خون کو بڑھانے، کینسر کے خلاف مدافعت پیدا کرتا اور جوڑوں کے درد کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ڈاکٹر بلقیس نے سویا بین کے دودھ کو پینے کا طریقہ بھی بتایا ہے، آپ بھی دیکھیں اور استعمال کرکے خود کو صحت مند بنائیں۔

حاملہ خواتین میں مختلف وٹامنز کی کمی ہو جاتی ہے جس کو پورا کرنے کے لیے ڈاکٹرز ایسی غذائیں استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جو وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اس کا ایک اچھا ذریعہ سویا بین بھی ہیں جو نہ صرف ماں بلکہ بچے کی نشوونما کے لیے بھی بہترین ہے اور حمل کے بعد یہ ماں کے دودھ میں اضافے کا بھی ذریعہ بنتا ہے۔ اس میں کاربو ہائڈریٹس کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں اور سٹارچ نہیں ہوتا جو شوگر کے مریضوں کو صحت مند رکھنے کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔

Soya Bean Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Soya Bean Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Soya Bean Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3692 Views   |   06 Feb 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

گوشت جیسا ذائقہ جو مہنگی دوا میں بھی ہوتا ۔۔ سویا بین کون سی بڑی بیماریوں کو کنٹرول کرتا ہے؟ فائدے جان کر آپ بھی آج سے کھانا شروع کردیں

گوشت جیسا ذائقہ جو مہنگی دوا میں بھی ہوتا ۔۔ سویا بین کون سی بڑی بیماریوں کو کنٹرول کرتا ہے؟ فائدے جان کر آپ بھی آج سے کھانا شروع کردیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گوشت جیسا ذائقہ جو مہنگی دوا میں بھی ہوتا ۔۔ سویا بین کون سی بڑی بیماریوں کو کنٹرول کرتا ہے؟ فائدے جان کر آپ بھی آج سے کھانا شروع کردیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔