سردیوں میں ناریل کا تیل استعمال کرنے کے حیران کن فائدے

اگر قدرتی طور پر کوئی ایسی چیز ہے جو ہر طرح سے خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے اور ہر طرح کے خوبصورتی کے مسائل کا حل ہے تو وہ ناریل کا تیل ۔ ناریل کے تیل کے اتنے فوائد ہیں کہ گننا مشکل ہے ۔ ناریل کا تیل آپ کی جلد آپ کے بال اور روز مرہ کے کتنے ہی کام آسکتا ہے ۔
یہاں ہم آپ کو سردوں میں ناریل کے تیل کے کچھ استعمال بتائیں گے جس سے آپ کو بہت فائد ہوگا ۔

فیس موئسچرائزر :
ناریل کے تیل کو آپ اپنے چہرے پر موئسچرائزر کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں ۔ اگر آپ کی جلد خشک ہے تو آپ ناریل کا تیل میک اپ کرنے سے پہلے استعمال کرسکتے ہیں اور آپ اس کو میک اپ ریمور کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔ ناریل کا تیل خشکی ختم کرتا ہے اور سردیوں میں بہت مفید ہے ۔

لپ بام
خشک ہونٹ سردیوں میں ہونے والا سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔ ناریل کے تیل سے بننے والا لپ بام سردیوں میں ہونٹوں کو خشک ہونے سے بچانے کے لیے بہت مفید ہے ۔ آپ جما ہوا ناریل کا تیل ایک چھوٹی سی بوتل میں رکھیں اور دن میں جتنی مرتبہ چاہیں ہونٹوں پر لگائیں اس سے ہونٹ نرم رہیں گے ۔

ونٹر باڈی اسکرب :
آدھ کپ ناریل کے تیل کو دو کھانے کے چمچ نمک کے ساتھ مکس کریں اور جسم پر اپلائی کریں ۔ ناریل کا تیل جسم کو موئسچرائز کرتا ہے اور سردیوں میں خشکی سے بچاتا ہے ، نمک آپ کی جلد سے ڈیڈ سیلز کو ختم کرتا ہے اور باڈی کو exfoliateکرتا ہے۔

سر کی خشکی :
سردیوں میں خشکی ہونا ایک عام مسئلہ ہے ۔ ناریلکے تیل کو تھوڑا سا گرم کرکے سر میں مساج کرنے سے خشکی ختم ہوجاتی ہے ۔

Cold Sore Treatment
خشکی کی وجہ سے ہونے والے زخم کو بھی ناریل کے تیل سے ٹھیک کیا جاسکتا ہے ۔ جہاں پر بھی خشکی کی وجہ سے زخم ہوں وہاں ناریل کے تیل سے دو سے تین دفعہ مساج کریں انشاء اللہ کچھ ہی دن میں زخم ٹھیک ہوجائیں گے ۔

Coconut Oil Benefits In Winter

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Coconut Oil Benefits In Winter and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Coconut Oil Benefits In Winter to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12703 Views   |   22 Nov 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سردیوں میں ناریل کا تیل استعمال کرنے کے حیران کن فائدے

سردیوں میں ناریل کا تیل استعمال کرنے کے حیران کن فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردیوں میں ناریل کا تیل استعمال کرنے کے حیران کن فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔