مُبشر صدیقی مٹی کے برتنوں میں ہی کھانا کیوں بناتے ہیں؟ جانیں ایسا راز جس نے ان کو دنیا بھر میں مشہور شیف بنا دیا

مبشر صدیقی نے لاک ڈاؤن میں یوٹیوب پر اپنا چینل بنایا اور مزے مزے کے کھانے دیسی انداز میں سکھانے شروع کیے اور روزانہ وہ ایک نئی ریسیپی کو مٹی کے برتنوں میں پکا کر سکھاتے تھے، دیکھتے ہی دیکھتے ان کے چینل کو اتنی مشہوری ملی کہ وہ پاکستان کے ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مشہور یوٹیوبر اور شیف مبشر کے نام سے جانے لگےا ور ترکی کے دورے پر بھی چلے گئے انہوں نے اپنے سادہ انداز سے خوب شہرت حاصل کی اور پھر آہستہ آہستہ انہوں نے اپنا گھر تبدیل کیا جس کو دیکھ کر کئی لوگوں نے ان پر تنقید کی کہ یہ کیسے اتنا امیر ہوگیا مگر ان کی محنت اور مزے دار کھانوں نے ان کی اپنی شان بنائی۔
آپ نے غور کیا ہوگا کہ مبشر صدیقی صرف مٹی کے برتنوں میں ہی کھاناپکاتے ہیں اور اسی سے اتنے مشہور ہیں ، کبھی اس کی وجہ جاننا چاہی؟

دراصل مٹی کے برتنوں میں پہلے دور میں کھانا پکایا جاتا تھا اور یہ بہت ذائقے دار بنتاتھا مگر جوں جوں نئے طرز کے برتن آتے رہے، پرانے طریقوں کو چھوڑ دیا گیا، پہلے صرف مٹی کے برتنوں کو استعمال کیا جاتا تھا اور مصلاحے بھی گھر میں بنے ہوئے ڈالے جاتے تھے جس سے ذائقے خوب لاجواب ہوا کرتے تھے یہی وجہ ہے کہ شیف مبشر بھی مٹی کے برتنوں میں کھانا بناتے ہیں اور مصالحے خود گھر میں پسے ہوئے استعمال کرتے ہیں تاکہ کھانے کا ذائقہ خوب بڑھ جائے۔
ان کی مشہوری کا راز بھی یہی ہے جس سے انہوں نے اپنی ایک لاگ اور منفرد پہچان بنائی ہے۔ آپ بھی مٹی کے برتن میں کھانا پکا کر آزمائیے، آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ یہ ذائقہ واقعی منفرد ہے۔

Mubashir Matti Ki Handi Main Khana Kiyun Banaty Hain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mubashir Matti Ki Handi Main Khana Kiyun Banaty Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mubashir Matti Ki Handi Main Khana Kiyun Banaty Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2983 Views   |   23 Jun 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

مُبشر صدیقی مٹی کے برتنوں میں ہی کھانا کیوں بناتے ہیں؟ جانیں ایسا راز جس نے ان کو دنیا بھر میں مشہور شیف بنا دیا

مُبشر صدیقی مٹی کے برتنوں میں ہی کھانا کیوں بناتے ہیں؟ جانیں ایسا راز جس نے ان کو دنیا بھر میں مشہور شیف بنا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مُبشر صدیقی مٹی کے برتنوں میں ہی کھانا کیوں بناتے ہیں؟ جانیں ایسا راز جس نے ان کو دنیا بھر میں مشہور شیف بنا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔