کمر درد کو کہیں بائے بائے ۔۔ جانیئے 5 گھریلو نسخوں سے کمر کے درد سے کیسے نجات حاصل کی جا سکتی ہے؟

چاہے جِم اور ورزش کی وجہ سے کمر درد ہو یا پھر غلط انداز سے بیٹھے کی وجہ سے مگر کمر کا درد ہر لحاظ سے پریشان کر دینے والا اور سکون کو ختم کرنے والا درد ہوتا ہے یہ نہ صرف ہمارے پیشہ ورانہ کام میں رکاوٹ ڈالتا ہے بلکہ ہماری روز مرہ کی زندگی میں بھی مشکل کا سبب بنتا ہے۔

ہر شخص اپنی زندگی کے کسی نہ کسی موقع پر کمر درد کا شکار ہوتا ہے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق قریب 80 فیصد بالغ افراد اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی کمر درد سے دوچار ہوتے ہیں لیکن اس درد سے کیسے نجات پائی جائے آیئے آپ کو چند گھریلو طریقے بتاتے ہیں۔

• کمر درد سے نجات کے لئے گھریلو طریقے

• ورزش

کمر درد میں ورزش کرنا کافی مشکل کام ثابت ہو سکتا ہے، لیکن اگر آپ روزانہ تھوڑی چہل قدمی کریں اور اسٹریچنگ کریں تو اس سے آہستہ آہستہ آپ کو کمر درد سے نجات مل سکتی ہے، کمر درد سے نجات کے لئے آپ کوبرا اسٹریچنگ کر سکتے ہیں اس کے علاوہ دیگر ورزشیں بھی کمر درد سے نجات میں مدد دے سکتی ہیں۔

• کمر کی مالش

صدیوں سے جسم کے ہر حصے سے درد دور کرنے کے لئے کسی اچھے تیل سے اس جگہ کی مالش کرنا ایک عام علاج ہے، کیونکہ اس سے مسلز کو آرام اور گرم تاثیر ملتی ہے، اس لئے کمر درد کی صورت میں زیتون یا سرسوں کے تیل سے مالش کروانے سے کمر درد سے نجات مل سکتی ہے۔

نہانے سے پہلے تیل کی مالش لیں اور پھر گرم پانی سے نہائیں اس سے کمر درد میں واضح فرق آئے گا۔

• بیٹھنے اُٹھنے کا طریقہ بدلیں

اگر آپ کو اپنی کمر کے نچلے حصے میں شدید درد ہو رہا ہے کیونکہ آپ سارا دن اپنے لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ کے سامنے بیٹھے رہتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو اپنیے بیٹھنے کے انداز کو درست کرنا ہوگا، اپنی ریڑھ کی ہڈی کو سیدھا رکھیں اور بیٹھنے کا ایسا طریقہ اپنائیں جو آپ کی گردن پر کم سے کم دباؤ ڈالے۔

• گرم اور ٹھنڈی ٹِکور

درد سے نجات کے لئے ایک آسان گریلو طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ ہلے ٹھنڈے پیڈ سے کمر کے درد اور سوجن کو ختم کرنے کی کوشش کریں اور پھر دو دن تک ایسا کرنے کے بعد گرم پانی میں تولیہ بھِگو کر اس سے کم کی سکائی کریں یہ دونوں طریقے درد سے نجات میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

• یوکلپٹس کا تیل

یوکلپٹس کا تیل یعنی روغن افسنطین سے کمر درد سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے اس کے لئے ایک بالٹی میں گرم پانی بھریں اور اس میں 2 سے 3 قطرے روغن افسنطین ڈال کر اس پانی سے نہا لیں، اس سے نہ صرف کمر درد دور ہوگا بلکہ آپ کی نسوں اور رگوں کو بھی سکون ملے گا۔

Kamar Dard Ka Asan Gharelu Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kamar Dard Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kamar Dard Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6685 Views   |   27 Sep 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کمر درد کو کہیں بائے بائے ۔۔ جانیئے 5 گھریلو نسخوں سے کمر کے درد سے کیسے نجات حاصل کی جا سکتی ہے؟

کمر درد کو کہیں بائے بائے ۔۔ جانیئے 5 گھریلو نسخوں سے کمر کے درد سے کیسے نجات حاصل کی جا سکتی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کمر درد کو کہیں بائے بائے ۔۔ جانیئے 5 گھریلو نسخوں سے کمر کے درد سے کیسے نجات حاصل کی جا سکتی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔