یہ معصوم لگ رہے تھے تھے اور آواز میں کمال کی سادگی تھی۔ اچھا اور خوبصورت دکھنے کیلئے آج ہر کوئی لاکھ جتن کرتا ہے لیکن کیا آپ نے اپنے من پسند اداکاروں کی جوانی اور ان کے میڈیا میں آنے سے پہلے کا وقت دیکھا ہے کہ یہ کیسے لگتے تھے۔ آئیے ان کی نایاب ویڈیوز آپکو دیکھاتے ہیں۔
حدیقہ کیانی:
اپنے گانوں سے ہر پاکستانی کے دل میں بسنے والی یہ اداکارہ نے اپنا پہناوا اور حلیہ بالکل بدل لیا ہے پر یہ شروع سے ایسی نہیں تھیں۔ ان کی ماضی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے جسے دیکھنے بعد معلوم ہوتا ہے کہ یہ شروع سے ہی ان کی آواز بہت سریلی تھی۔ لیکن یہاں ان کی رنگت سانولی لگ رہی ہے۔
وسیم بادامی :
وسیم بادامی جو آج سیاسی شو کرتے ہیں اور اکثر نعتیں پڑھتے نظر آتے ہیں ۔ لیکن آپکو بتاتے چلیں کہ یہ شروع سے ایسے نہیں تھے جیسے آج دیکھائی دیتے ہیں ۔ جوانی میں یہ بہت دبلے پتلے تھے، سر پر بال بھی کم ہوتے جا رہے تھے ۔ لیکن آج یہ پاکستان کے مشہور نیوز اینکر ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ بچپن سے ہی یہ ٹی وی پر آنا چاہتے تھے اس لیے بہت زیادہ تقاریر میں حصہ لیتے تاکہ اعتماد پیدا ہو سکے۔
صباء فیصل:
صباء فیصل آج ملک کی نامور اداکارہ ہیں، یہ جس ڈرامے میں ہوتی ہیں وہ ضرور شہرت کی بلندیوں پر جاتا ہے۔ مگر یاد رہے کہ یہ شرعات میں اداکارہ نہیں بلکہ ایک نیوز کاسٹر تھیں جو شائستہ طریقے سے خبریں پڑھا کرتی تھیں۔
یہی وجہ ہے کہ ان کا نایاب ویڈیو کلپ جو بہت ہی کم لوگوں نے دیکھا ہے جس میں انہوں نے سر پر دوپٹہ اوڑھا ہوا ہے اور تو اور یہ جب خبرنامہ پڑھا کرتی تھیں تو اس کے ابتداء میں نبی پاک ﷺ کا ارشاد مبارک سب سے پہلے پڑھا جاتا تھا۔ جوکہ ایک بہتررین عمل ہے۔
ماریہ واسطی:
پاکستان کی مشہور ماڈل و اداکارہ ماریہ واسطی کی جب وہ ڈراموں میں آئیں تو کچھ ان ہوں نے ڈرامے ایسے کیے جس میں ان کی رنگت سانولی دیکھائی گئی پر ایسا ہے نہیں۔ ان کی رنگت گوری ہے اور یہ ایک زندہ دل انسان ہیں۔
اقرار الحسن:
معاشرے کے برے کاموں کو ختم کر وانے کیلئے مشہور اقرار الحسن کئی اوقات غصے میں آ جاتے ہیں پر حقیقت میں یہ انتہائی معصوم اور سلجھے ہوئے انسان ہیں۔ ان کی بچپن کی تصاویر دیکھ کر یہ اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کس قدر شرارتی اور ہنس مکھ قسم کے انسان ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ye To Bachy Lag Rahe Thy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ye To Bachy Lag Rahe Thy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.