ایرانی چیزیں سستے پیسوں میں بآسانی مل جاتی ہیں اور یہ معیاری بھی ہوتی ہیں۔ الیکٹرک اور انسٹنٹ گیزر کے بارے میں ہم نے آپ کو پہلے تو بتایا ہی تھا آج ہم آپ کو ایرانی انسٹنٹ گیزر کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو کم پیسوں میں بازاروں میں بآسانی دستیاب ہوتا ہے۔ اس سے گیس کے اضافی خرچے کی فکر بھی نہیں ہوتی اور نہ ہی بجلی کا بل زیادہ آتا ہے۔
اس سے آپ کو ہمیشہ دن میں کسی بھی گرم پانی بھی مل سکتا ہے اور نہ ہی اس میں آپ کو پانی گرم ہونے کا انتظار کرنا پڑے گا۔
ایرانی انسٹنٹ گیزر میں موجود ہیں بہترین جاپانی کوالٹی کے بوائلر جو سیل کی مدد سے چلتا ہے۔ یعنی اس میں آپ کو بڑے والے 2 سیل لگانے ہوتے ہیں کیونکہ اس میں بیٹری لگی ہوتی ہے۔ اور گیزر کے سائز کے حساب سے ایک گیس سلینڈر کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس میں ایک انر اور ایک آؤٹر موجود ہے۔ ایک حصے میں پائپ ڈال کر چھوڑ دیں۔ ایک حصے میں گیس سلینڈر کا پائپ لگا دیں۔
یہ کئی سائز میں دستیاب ہے اس کی شروعاتی قیمت 8 ہزار سے لے کر 22 ہزار تک مک بھر کی مارکیٹوں مین دستیاب ہے لیکن اگر استعمال شدہ خریدنا چاہتے ہیں تو کباڑ مارکیٹ سے رجوع کرلیں۔