اے خدا میرے ابو سلامت رہیں ، پیارے بچوں کیوی کیا ہے ۔۔ بچپن میں ٹی وی پر چلنے والے اشتہارات جو بچے بچے کی زبان پر ہوتے تھے

بچپن کی سہانی یادیں بڑھاپے میں بھی چہرے پر حسین مسکراہٹ بکھیر دیتی ہیں ، اس وقت جو باتیں اہم نہیں لگتی تھی اب وہ کتنی قیمتی ہوگئی ہیں، بچپن میں اول تو ٹی وی ہر ایک کے گھر میں ہوتا نہیں تھا اور جہاں موجود ہوتا تھا وہاں بھی بہت محدود وقت کے لئے کھولا جاتا تھا۔ باقاعدہ سارے کام ختم کرکے ٹی وی کے آگے بیٹھا جاتا تھا۔ اس میں آنے والے ڈرامے، اشتہار، اور خبریں تک لوگ پوری دلچسپی اور عزت سے سنتے اور دیکھتے تھے۔ اور پورا محلہ وہاں جمع ہوتا تھا۔ ایسے میں پرانے اشتہار آج بھی کہیں نظر آئیں تو دماغ اسی وقت میں پہنچ جاتا ہے جب ہم بچے ہوتے تھے۔

وہ خوبصورت زمانہ جب زیادہ تر اشتہارات میں گھر کے سربراہ یعنی والد کو خاص دکھایا جاتا تھا، جیسے ٹوتھ پیسٹ کے اشتہارمیں ابو آگئے۔۔ اور اس میں مشہور گلوکارہ افشاں احمد کا بچپن ہے جس میں وہ بھاگتی ہوئی آتی ہیں اور اپنے ابو سے ٹوتھ پیسٹ کی فرمائش کرتی نظر آتی ہیں، یا انشورنس کمپنی کا اشتہار اے خدا میرے ابو سلامت رہیں، یا بھول نہ جانا پھر پاپا، نورس لے کر گھر آنا ۔ صبح بناکا شام بناکا ، اک چٹکی ڈنٹونک سے، پیارے بچو کیوی کیا ہے ، میٹروملن اگربتی،اے خدا میرے ابو سلامت رہیں ,پولکا آئس کریم۔۔اور ایسے ہی۔۔ دوسرے خوبصورت دل کو چھوتے اشتہار۔۔

جب ان کہی، تنہائیاں، سمندر، ففٹی ففٹی، الف نون ، دہلیز ، چھاوں، ہزاورں راستے، دھوپ کنارے، ناموس، سلسلہ جیسے شاہکار ڈرامے پی ٹی وی پر چلتے تھے ۔ تو ان سے پہلے یہ سب کمرشلز چلتے تھے، ڈراموں کے ساتھ ساتھ ان کمرشلز کو بھی شوق سے دیکھا جاتا تھا۔ جب کہ آج کے کمرشلز میں ناچ گانا زیادہ ہوتا ہے اور اکثر اشتہارات تو فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھنے کے قابل بھی نہیں ہوتے۔آج ہماری یہ پوسٹ ان تمام لوگوں کے لئے ہے جو اس گزرے وقت کو یاد کرتے ہیں اور ان لمحوں کو آج بھی یاد کر کے آبدیدہ ہوجاتے ہیں۔

Mere Bachpan Ke Din

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mere Bachpan Ke Din and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mere Bachpan Ke Din to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In News  |   0 Comments   |   3005 Views   |   09 Sep 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اے خدا میرے ابو سلامت رہیں ، پیارے بچوں کیوی کیا ہے ۔۔ بچپن میں ٹی وی پر چلنے والے اشتہارات جو بچے بچے کی زبان پر ہوتے تھے

اے خدا میرے ابو سلامت رہیں ، پیارے بچوں کیوی کیا ہے ۔۔ بچپن میں ٹی وی پر چلنے والے اشتہارات جو بچے بچے کی زبان پر ہوتے تھے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اے خدا میرے ابو سلامت رہیں ، پیارے بچوں کیوی کیا ہے ۔۔ بچپن میں ٹی وی پر چلنے والے اشتہارات جو بچے بچے کی زبان پر ہوتے تھے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔