ناریل کا تیل بے انتہا فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ نہ صرف صحت کے لئے بہترین ہے بلکہ حسن و خوبصورتی بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آج کے آرٹیکل میں ہم اپنے پڑھنے والوں کو ناریل کا خالص تیل گھر میں ہی بنانے کا طریقہ بتائیں گے اور اس کے استعمال کے فائدے بھی بتائیں گے۔
ناریل کا تیل بنانے کا طریقہ
3 عدد ناریل لیں اور انھیں توڑ کر چھیل لیں۔ ان ٹکڑوں کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اب انھیں تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر بلینڈ کر لیں جس کے بعد یہ دودھ جیسا بن جائے گا۔ اس دودھ کو کسی چمچ سے دبا کر چھلنی سے چھا کر اچھی طرح نکال لیں۔ اس کے بعد ناریل کو دوبارہ تھوڑا سا پانی ڈال کر بلینڈ کریں اور پھر اس کے دودھ کو چھانیں۔ یہ عمل ٣ بار کرنا ہے۔
اس کے بعد جو پانی جمع ہو اسے ایک بڑے برتن میں ڈال کر رات بھر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اگلے دن جب آپ برتن نکالیں گی تو دیکھیں گی کہ ایک موٹی سی سفید تہہ بن گئی ہے۔ اس تہہ کو احتیاط سے نکال کر پین میں ڈال دیں۔ اور دھیمی آنچ پر اتنی دیر پکائی کہ تیل الگ ہوجائے۔ ٹھنڈا کر کے تیل چھان لیں۔ لیجیے خالص ناریل کا تیل تیار ہے۔
ناریل کے تیل کے فائدے
کھانے میں عام تیل کے بجائے ناریل کے تیل کو شامل کرنے سے پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس میں گڈ کولیسٹرول پایا جاتا ہے جو دل کی بیماریوں اور ٹائپ ٢ شوگر کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔
صدیوں سے حسن میں اضافے کے لئے استعمال ہونے والا ناریل کا تیل بالوں سے لے کر جلد تک کے لئے فائدہ مند ہے۔ بالوں کی جڑوں میں ناریل کے تیل کا مساج بالوں کو مضبوط کرتا ہے اور انھیں لمبا ہونے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے چند قطرے لے کر چہرے اور ہاتھوں پر مساج کرنے سے جلد پھٹنا بند ہوجاتی ہے اور ایکنی بھی نہیں ہوتی۔
ناریل کے تیل میں سیچوریٹڈ فیٹس پائے جاتے ہیں جو جسم میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کو استعمال کرنے کی صلاحٰت کو بہتر بناتے ہیں۔ اس سے گردوں کے انفیکشن سے بچاؤ آسان ہوتا ہے۔
دانتوں کے امراض اور منہ کی ناگوار بو سے خاتمے کے لئے ناریل کے تیل کو منہ میں تھوڑی دیر رکھ ر کلی کرنا فائدہ مند ہے اس کے علاوہ دانتوں پر ناریل کا تیل لگا کر 20 منٹ بعد ٹوتھ برش کرنے سے دانتوں کی پیلاہٹ ختم ہوجاتی ہے۔
جن لوگوں کے بال کمزور ہورہے ہیں انھیں چاہیے کہ ناریل کے تیل میں لیموں کا رس ملا کر بالوں میں لگائیں اس سے بال سیاہ ہوجاتے ہیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Coconut Oil Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Coconut Oil Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.