کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کا علاج ۔ یورک ایسڈ اور کولیسٹرول لیول کو متوازن رکھنے کا آسان علاج

جسم میں جب کوئی تبدیلی محسوس ہو تو ہمیں سمجھ لینا چاہیے کہ ہمارا جسم ہمیں اشارہ کر رہا ہے کہ ہمیں متوجہ ہونے کی ضرورت ہے اور ہمارے جسم میں کسی چیز کی کمی یا زیادتی ہو رہی ہے۔
اکثر لوگ کولیسٹرول اور یورک ایسڈ بڑھنے کی شکایت کرتے ہیں، ایسے میں اس کا گھریلو اور آسان علاج آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں، پہلے جان لیں کہ یورِک ایسڈ کیا ہے اور جسم میں کیا تبدیلی پیدا کر سکتا ہے۔

یورِک ایسڈ کیا ہے؟

یورِک ایسڈ ایک ایسا کیمیائی مواد ہے جو جسم میں پیورین کے ٹوٹنے کی وجہ سے جسم بنتا ہے اور خون کے زریعے سے گردوں تک پہنچ کر گردوں سے پیشاب کے ذریعے جسم سے باہر نکلتا ہے، لیکن اس میں خطرناک بات یہ ہے کہ جب یورک ایسڈ جسم سے باہر نہ نکل سکے تو یہ جسم کے اندر چھوٹے چھوٹے کرسٹل کی صورت میں جوڑوں میں جمع ہو جاتا ہے اور پھر اس کی وجہ سے جسم کے مختلف جوڑ کمزور ہونے لگتے ہیں اس سے متاثرہ مریض کا چلنا پھرنا اور اُٹھنا بیٹھنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔

یورِک ایسڈ بڑھنے کی علامات کیا ہیں:

• جوڑوں میں درد ہوتا ہے۔
• جسم کے مختلف اعضاء پر گانٹھ محسوس ہوتی ہے۔
• پیر کے انگوٹھوں میں سوجن ہونے لگتی ہے۔
• جوڑوں میں درد کے ساتھ ساتھ سوجن بھی ہوتی ہے۔

کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کنٹرول کرنے کا نسخہ:

لہسن کے چند ٹکڑے لے کر انہیں اچھے سے چاپ کر لیں، اور توے پر چند قطرے زیتون کا تیل ڈال کر ہلکا سا گولڈن کر لیں، اب اس میں ایک چٹکی کے قریب کالی مرچ اور تھوڑا سا نمک (جن لوگوں کا بلڈ پریشر ہائی رہتا ہے وہ نمک سے گریز کریں) اب اسے رات کے کھانے سے آدھے گھنٹے قبل کھا لیں، کولیسٹرول اور یورِک ایسڈ بیلنس ہو جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ ٹِپ بھی استعمال کریں:

• اس نسخے کے ساتھ ساتھ کڑی پتے کے استعمال بھی جاری رکھیں، ہرے دھنیے پودینے اور لہسن کی چٹنی کا استعمال کریں۔
اس کے علاوہ ایک کھانے کا چمچ تربوز کے بیج کو ایک گلاس گرم پانی میں ڈال کر کچھ دیر چھوڑ دیں، جب پانی ٹھنڈا ہو جائے تو اسے چھان کر صبح، دوپہر اور شام اس ایک گلاس پانی کو تھوڑا تھوڑا پی کر ختم کریں۔

Uric Acid Contro Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Uric Acid Contro Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Uric Acid Contro Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   1 Comments   |   45358 Views   |   22 Sep 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کا علاج" ایک بہترین موضوع ہے جو صحت کے معاملات میں مفید معلومات فراہم کرتا ہے۔ اس مضمون نے میری طبیعتی صحت کو بہتر بنانے کے لئے مختلف تراکیب اور طریقے پیش کیے ہیں۔ کولیسٹرول کی کمی اور یورک ایسڈ کے استعمال کے طریقوں کی تشہیر سے میں نے اپنی صحت کو بہتری کا احساس کیا ہے

  • Bisma, Sargodha

کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کا علاج ۔ یورک ایسڈ اور کولیسٹرول لیول کو متوازن رکھنے کا آسان علاج

کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کا علاج ۔ یورک ایسڈ اور کولیسٹرول لیول کو متوازن رکھنے کا آسان علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کا علاج ۔ یورک ایسڈ اور کولیسٹرول لیول کو متوازن رکھنے کا آسان علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔