ڈلیوری اگر آپریشن سے ہوتو۔۔ جانیں خواتین کو آپریشن کے بعد کن چیزوں کا استعمال کرنا چاہیئے اور کن باتوں سے احتیاط ضروری ہے؟

پہلے کے زمانے میں کسی کسی کو ہی آپریشن سے بچہ ہوتا ہے وہ بھی جب کوئی اور چارہ باقی نہ رہتا تو ڈاکٹرز آپریشن کے ذریعے ڈیلیوری کرتے تھے۔ لیکن اب ایسا نہیں ہے آج کل ہر دوسری تیسری عورت کو آپریشن کے ذریعے بچہ ہورہا ہے، اور اسکی کئی وجوہات ہیں۔

مگر آج ہم اس بارے میں بات نہیں کریں گے بلکہ آپ کو بتائیں گے کہ وہ کون سی چیزیں ہیں جن کا استعمال آپ کو سی سیکشن ڈیلیوری کے بعد کرنا چاہیئے اور کن سے گریز کرنا چاہیئے۔

بیلٹ کااستعمال:

سی سیکشن کی صورت میں بیلٹ کااستعمال نہیں کیاجاسکتا لیکن ململ کے کپڑے کا بیلٹ باندھاجاسکتا ہے۔ کیونکہ اس سے لٹکا ہوا پیٹ اوپر کیا جا سکتا ہے۔ اگر ڈاکٹر آپ کو پہلے ہی آپریشن کا بتا دے تو آپ گھر میں ململ کا بیلٹ تیار کروا کر رکھ لیں تا کہ بعد میں کام آئے۔

قہوہ بنا کر پینا:

سی سیکشن ڈلیوری کے بعد وزن بڑھنے اورپیٹ لٹکنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اسی لیئے جب ڈاکٹر آپ کو قہوہ پینے کی اجازت دے تو آپ یہ قہوہ ضرور پیئیں۔ اس سے وزن بھی کم ہوگا اور جسم سے ٹاکسن بھی خارج ہونگے۔

قہوہ بنانے کیلیئے آپ لیمن گراس آدھا چائے کاچمچ، 2 سے 3 پودینہ کی پتیاں، سوئیٹ بیزل 2 پتے، دارچینی ایک 1 ٹکڑا، آدھا لیموں چھلکے سمیت لے کر تمام اجزاء کو ڈیڑھ کپ پانی میں اتنا پکالیں کہ وہ 1 کپ رہ جائے پھر اس میں شہد ملا کر ایک کپ صبح اورایک کپ شام پی لیں۔

بادی چیزوں سے پرہیز:

آپریشن کے بعد آپ بادی اشیاء کا پرہیز کریں جس میں چاول، دہی اور تیز مرچ مصالحوں کا استعمال کم ازکم ایک ہفتہ تک نہ کریں۔ اگر آپ اپنی صحت اورباڈی شیپ کودوبارہ حاصل کرناچاہتی ہیں تواپنی غذامیں زنک اورمیگنیشیم پرمبنی غذائیں استعمال کریں کیونکہ زنک زخموں کوجلد بھرتا ہے۔

قبض سے بچیں:

آپریشن سے ڈلیوری کے بعد اگر ڈاکٹر آپ کواسٹول پاس کروائے بغیر چھٹی دے دے تو آپ خود اس بات کو مدنظر رکھیں اور ان چیزوں کا استعمال کریں جس سے قبض ٹوٹ جائے۔ اگر ڈلیوری کے بعد زیادہ وقت تک آپ کو قبض رہے گا تو یہ بچہ دانی کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

روزانہ نہائیں:

آپریشن کے بعد اکثر ٹانکوں میں انفیکشن ہوجاتا ہے، اس سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ چالیس دن تک روزانہ گرم پانی سے نہائیں اور نہانے سے پہلے اجوائن اورٹیسو کے پھول کی پوٹلی بنا کر گرم پانی میں ڈال دیں۔ اس سے صفائی کے ساتھ ساتھ جسم میں ہونے والا درد بھی دورہوگا۔

دیر تک نہ بیٹھیں:

آپریشن سے ہونے والی ڈیلیوری کے بعد دیر تک بیٹھنے سے گریز کریں کیونکہ ایسا کرنے سے ٹانکوں میں درد اور تکلیف ہوسکتی ہیں۔ کوشش کریں کہ جو کام آپ کھڑے ہو کر کرسکتی ہیں وہ کرلیں جیسے بچے کے چھوٹے موٹے کام اوراپنا کھانا پکانا وغیرہ۔ کھڑے ہوکر اورچل پھر کر کام کرنا آپریشن کے بعد زیادہ بہتر رہتاہے۔

Precautions After C Section Delivery

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Precautions After C Section Delivery and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Precautions After C Section Delivery to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2447 Views   |   09 Sep 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ڈلیوری اگر آپریشن سے ہوتو۔۔ جانیں خواتین کو آپریشن کے بعد کن چیزوں کا استعمال کرنا چاہیئے اور کن باتوں سے احتیاط ضروری ہے؟

ڈلیوری اگر آپریشن سے ہوتو۔۔ جانیں خواتین کو آپریشن کے بعد کن چیزوں کا استعمال کرنا چاہیئے اور کن باتوں سے احتیاط ضروری ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈلیوری اگر آپریشن سے ہوتو۔۔ جانیں خواتین کو آپریشن کے بعد کن چیزوں کا استعمال کرنا چاہیئے اور کن باتوں سے احتیاط ضروری ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔