بچہ مرنے سے پہلے نیلے یا کالے رنگ کا ہوجاتا ہے یا پیدا ہونے سے پہلے یا کچھ گھنٹوں بعد مرجاتا ہے، یہ کون سی بیماری ہے اور اس کا علاج کیا ہے؟ ڈاکٹر عیسٰی کا نسخہ

اٹھرا کیا ہے؟

اٹھرا وہ بیماری ہے جس میں بچہ پیدا ہونے کے کچھ منٹ بعد کچھ گھنٹوں بعد یا کچھ ہفتوں بعد مرجاتا ہے ۔

علامات

بچے کا مرنے سے پہلے رنگ تبدیل ہوجاتا ہے۔
بچہ نیلے یا کالے رنگ کا ہو جاتا ہے۔
بچے کے ناخن سبز یا نیلے رنگ میں تبدیل ہوجاتے ہیں ۔
اٹھرا کیا چیز ہے نہ تو یہ سائے کا مسئلہ ہے نہ ہی جادو کچھ پیر یا تعویز کرنے والے ایسا کہتے ہیں ایسا کچھ نہیں بلکہ یہ ایک خونی بیماری ہے۔ ماں کے خون اور جسم میں زہریلے مادے اور فاسد اجزاء کی زیادتی ہے جو بچے کو ماں کے پیٹ میں خوراک کے ذریعے منتقل ہوتے رہتے ہیں۔ جب بچہ پیدائش کے بعد بیرونی ماحول میں آتا ہے تو اس میں اتنی طاقت نہیں ہوتی کہ وہ ان کے خلاف لڑسکے اس طرح بچہ کے وجود میں فاسد اجزاء کے بڑھ جانے سے موت واقع ہوتی ہے ایک اور بھی وجہ ہے ماں کے دودھ کا کڑوا پن جو انہی زہریلے اجزاء کی وجہ سے ہوتا ہے .اس دودھ کو پینے سے بھی بچہ مرجاتا ہے۔ جن خواتین کے بچے اس بیماری کی وجہ سے مر جاتے ہیں ان کے لئے ان کے گھر میں بھی جگہ تنگ کر دی جاتی ہے۔کوئی یہ نہیں سوچتا کہ ماں کے اپنے دل پر کیا گزر رہی ہے۔ بچے کی موت کا ذمہ دار اسی کو ٹہرایا جارہا ہوتا ہے۔
حمل کے دوران یقین کے ساتھ دوا کھلانے کی بجائے پیسے اور کوشش ضائع جانے کے خیال کے ساتھ مارے باندھے دوا کھلائی جاتی ہے۔ ڈاکٹر سے ملنا اور اس پر اٹھنے والے اخراجات انتہائی بُرے لگتے ہیں اور دنیا کی زہریلی زبانوں کا زہر ہر لمحہ زوجین کو ڈستا رہتا ہے۔ ایسی صورت میں خاتون کے جسمانی علاج کے ساتھ ساتھ زوجین کے نفسیاتی علاج کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔ ’اٹھرا‘کا الزام عورت کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔ ایک طرف ایسی عورت بے بس ماں ہوتی ہے جس کا حمل پیش رفت نہیں کرتا یا اس کا بچہ پیدائش کے بعد اللہ تعالیٰ کو پیارا ہو جاتا ہے۔ حکیمی تشریح کے مطابق ایسی عورت جس کا بچہ دورانِ حمل سے لے کر عمر کے پہلے آٹھ سال کے دوران میں وفات پا جائے اسے ’اٹھرا‘ کی مریضہ کہا جاتا ہے۔ ایسی خاتون کو بد نصیب ،منحوس اور جنات کے سایہ سے متاثر مانا جاتا ہے۔ جبکہ ایسا کچھ نہیں یہ بیماری ہے اور اس کا علاج حکیمی اور ڈاکٹری دونوں جگہ موجود ہے۔
اگرآپ کے آس پاس یا آپ کو اس قسم کی کسی مسئلے کا سامنا ہے تو اس کا مکمل علاج ضروری ہے۔ یہاں ہم ڈاکٹر عیسٰی کا ایک نسخہ لے کر آئے ہیں جو اسی بیماری کے لئے ہے۔ یہ حمل ٹہرنے سے پہلے سے استعمال کیا جائے اور اس کے بعد تک استعمال کریں تو اللہ رب العزت نے چاہا تو بچہ صحت مند پیدا ہو گا ۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ دعا اور ماں کی غذا کا اور صحت کا پورا خیال رکھا جانا چاہیے۔

چاکسو 25 گرام
نرکچور 25 گرام
ریونڈ خطائی 25 گرام
فلفل دراز 25 گرام
نیم کے پتے 25 گرام

ان تمام چیزوں کو ملا کر پاؤڈر بنا لیں۔ یہ آپ کی دوا تیار ہوگئی۔ یہ دوا دن میں کسی بھی وقت کھائی جا سکتی ہے لیکن خیال رہے کہ کھانے کے ایک سے دو گھنٹے کے بعد کھائی جائے۔ دن میں ایک دفعہ اس کو پانی کے ساتھ کھانا ہے۔ وقت آپ کوئی بھی مقرر کر سکتے ہیں۔ یہ دوا کھائیں اور اللہ رب العزت سے اپنے اور اپنے بچے کی صحت کے لئے دعا ضرور کریں۔

Athra Ka Ilaj By Dr Essa

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Athra Ka Ilaj By Dr Essa and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Athra Ka Ilaj By Dr Essa to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4482 Views   |   23 Apr 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بچہ مرنے سے پہلے نیلے یا کالے رنگ کا ہوجاتا ہے یا پیدا ہونے سے پہلے یا کچھ گھنٹوں بعد مرجاتا ہے، یہ کون سی بیماری ہے اور اس کا علاج کیا ہے؟ ڈاکٹر عیسٰی کا نسخہ

بچہ مرنے سے پہلے نیلے یا کالے رنگ کا ہوجاتا ہے یا پیدا ہونے سے پہلے یا کچھ گھنٹوں بعد مرجاتا ہے، یہ کون سی بیماری ہے اور اس کا علاج کیا ہے؟ ڈاکٹر عیسٰی کا نسخہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچہ مرنے سے پہلے نیلے یا کالے رنگ کا ہوجاتا ہے یا پیدا ہونے سے پہلے یا کچھ گھنٹوں بعد مرجاتا ہے، یہ کون سی بیماری ہے اور اس کا علاج کیا ہے؟ ڈاکٹر عیسٰی کا نسخہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔