گرمی کے موسم میں بالوں کے مسائل سے پریشان ہیں؟ تو پھر جانیں ایک ایسا جادوئی تیل بنانے کا طریقہ جس سے روکھے بال ہوں، خشکی یا پھر خارش سب کا ہو جائے گا مکمل خاتمہ

مون سون کے موسم میں اکثر لوگوں کو سر میں خارش اور یا پھر بالوں کے روکھے پن کا سامنا ہوتا ہے، اپنی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے اور اس کے لئے اپنے بالوں اور جلد وغیرہ کا خیال کرنا بھی لازمی ہے، ورزش سے لے کر اچھی غذاؤں کے استعمال تک ہم اپنی صحت کے لئے جو کچھ کریں وہ کم ہے، مگر اپنی صحت اور جسم کے خیال کے ساتھ ساتھ ہمارا اپنے بالوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔
یوں تو شیمپو اور کنڈشنر بالوں کے تمام مسائل کو حل کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں مگر ہربل اور گھریلو ٹوٹکوں سے ان مسائل کا خاتمہ کرنا زیادہ بہتر طریقہ ہے۔
مون سون کے موسم میں بالوں کے مسائل سے نمٹنے کے لئے گھر میں یہ تیل بنائیں
بالوں سے خشکی، خارش کے خاتمے اور روکھے بالوں سے نجات کے لئے آپ کو چاہیئے خُس روٹس، گونجا بیج (روزری پیز)، تلسی اور تسلی کے بیج، بس ان چیزوں کو تیل میں ملا کر استعمال کرنے سے ہو جائے گا آپ کے بہت سے مسائل کا خاتمہ تو پھر چلیں اس کو بنانے کا طریقہ بھی جان لیتے ہیں۔

تیل بنانے کا طریقہ

ایک خالی بوتل لیں جو گہری ہو، اس بوتل میں 2 سے 3 عدد خُس روٹس ڈالیں، 1 سے 2 عدد تلسی کے پتے شامل کریں ساتھ ہی اس کے بیج بھی ڈالیں اب اس بوتل میں 2 سے 3 عدد گونجا بیج بھی شامل کر لیں، اب اس بوتل میں ناریل یا پھر سرسوں کا تیل بھر کر اسے 48 گھنٹوں کے لئے چھوڑ دیں تا کہ تمام اجزاء کا عرق اس میں باہم مِل جائے۔
اب اس مون سون میں اس تیل کا اچھی طرح بالوں میں مساج کریں، تاکہ آپ کو سر کی خارش، خشکی اور روکھے بالوں سے نجات مل سکے اور آپ کے بال بن جائیں حسین اور نرم و ملائم، قدرتی اجزاء سے تیار کردہ اس تیل کا استعمال صحت مند اور لچکدار بال حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   5135 Views   |   19 Jun 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about گرمی کے موسم میں بالوں کے مسائل سے پریشان ہیں؟ تو پھر جانیں ایک ایسا جادوئی تیل بنانے کا طریقہ جس سے روکھے بال ہوں، خشکی یا پھر خارش سب کا ہو جائے گا مکمل خاتمہ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (گرمی کے موسم میں بالوں کے مسائل سے پریشان ہیں؟ تو پھر جانیں ایک ایسا جادوئی تیل بنانے کا طریقہ جس سے روکھے بال ہوں، خشکی یا پھر خارش سب کا ہو جائے گا مکمل خاتمہ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.