سونے کے بھاؤ ملتا لیموں سستے داموں خرید کر پورا سال کے لئے محفوظ کر لیں ۔۔ کچھ آسان گھریلوطریقے

کوئی بھی اہم موقع ہو، تہوارہو، عید، بقرعید، محرم ہو، رمضان ہو، ہراہم موقع پر لیموں، ٹماٹر، لہسن اور ادرک مہنگا ہوجاتا ہے۔ اس سے پہلے کے فوڈ پر آپ کو ہم ٹماٹر پورے سال تک اسٹور کرنے کی کئی ٹپس بتا چکے ہیں۔ اب ہم آپ کے لئے لیموں کو پورا سال یا 6 سے 8 مہیںے تک محفوظ رکھ کراس سے فائدہ اٹھانے کی کچھ ٹپس بتائیں گے۔
برسات کے موسم میں لیموں درختوں پر خوب بھر جاتے ہیں ایسے میں بازار میں بھی اس کے دام کم ہو جاتے ہیں ایسے وقت میں جب اس کے دام سستے ہوں تواس کو خرید کررکھ لیں اور محفوظ کر لیں اور پھر سارا سال اس سے فائدہ اٹھائیں۔

1۔ لیموں کا شربت:

جب بھی لیموں سستے ہوں ،ڈھیر سارے خرید لیں اور اس کا رس نکال کر کسی ائیر ٹائٹ جار میں رکھ دیں۔ جتنا لیموں کا رس ہے اس میں اتنی ہی چینی ڈال دیں، اور جار بند کر کے رکھ دیں۔ اس کو تھوڑا ہلا لیں۔ اب دو تین دن اسی طرح جار کو ہلائیں اور رکھ دیں ۔۔ دو سے تین دن میں چینی بالکل گھل جائے گی اور یہ آپ کو لیموں کے شربت کے طور پر آرام سے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ آپ ساری گرمیاں استعمال کر سکتے ہیں۔

2۔ لیموں کا اچار :

آپ کے پاس اگر کافی سارا لیموں ہے تو اس کو محفوظ کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ بہت سے لوگ لیموں ویسے تو کھاتے ہیں لیکن لیموں کا اچار کھانا پسند نہیں کرتے تو اس کے لئے ایک طریقہ یہ ہے کہ لیموں کو 4 حصوں میں لمبائی میں کاٹ لیں اور اس کو ایک ائیر ٹائٹ جار میں رکھ دیں اب اس میں کافی سارا نمک ڈالیں اور اس کو خوب اچھی طرح ہلا لیں۔ اوپر نیچے دائیں بائیں۔ اور اب اس کو کچھ دن ایسے ہی رکھا رہنے دیں۔ اس سے لیموں گل بھی جائے گا اور بہت ہی مزیدار بھی ہو جائے گا۔ اس کو آپ اپنے دال، سبزی کے ساتھ آرام سے کھا سکتے ہیں نہ ہی اس میں تیل ڈلا اور نہ ہی کوئی اور مصالحہ ۔۔ اور آپ کا مزیدار اچار لیموں تیار ہوگیا۔ اور یہ کافی عرصہ تک خراب بھی نہیں ہوتا۔ اور یہ بہت فائدہ مند ہوتا ہے اور 6 سے 8 مہینے تک آرام سے چلے گا۔

3۔ براؤن پیپر سے محفوظ رکھیں:

اگرآپ کے پاس براؤن یا خاکی کاغذ کے لفافے موجود ہیں تو لیموں دھو کر کسی کپڑے سے بالکل خشک کر لیں اور پھر براؤن لفافے یا کاغذ میں لپیٹ کر کسی باکس میں بند کر کے فریج میں رکھ دیں۔ یا کسی پیپر ٹاول میں لپیٹ کر باکس میں رکھیں ۔آرام سے ایک مہینے تک لیموں بالکل ٹھیک رہیں گے۔

4۔ ناریل کا تیل:

اگر آپ کافی سارے لیموں لےآئے ہیں۔ تو ان کو دھو کرخشک کرلیں۔ اب اس پر ناریل کا تیل یا اصلی گھی مل دیں اور کسی جار میں رکھ دیں ، تیل یا گھی کی کوٹنگ ہونے سے لیموں میں ہوا اندر نہیں جائے گی جس سے وہ خراب نہیں ہوں گے۔ اس طریقے سے آپ تقریباً ایک ماہ تک لیموں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

How To Store Lemon

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like How To Store Lemon and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Store Lemon to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3067 Views   |   18 Aug 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سونے کے بھاؤ ملتا لیموں سستے داموں خرید کر پورا سال کے لئے محفوظ کر لیں ۔۔ کچھ آسان گھریلوطریقے

سونے کے بھاؤ ملتا لیموں سستے داموں خرید کر پورا سال کے لئے محفوظ کر لیں ۔۔ کچھ آسان گھریلوطریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سونے کے بھاؤ ملتا لیموں سستے داموں خرید کر پورا سال کے لئے محفوظ کر لیں ۔۔ کچھ آسان گھریلوطریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔