طب نبویﷺ سے کریں جگر کی بیماریوں کا علاج،آسان نسخہ آزمائیں اور بیماریوں سے نجات پائیں۔۔۔

ہمارے کھانے پینے کی غلط عادات کی وجہ سے اور کھانے پینے کی چیزوں میں بے تحاشہ ملاوٹ کی بناء پراس وقت لوگ طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ان بیماریوں میں ہیپاٹائٹس ،جگر کا ورم، جگر کی خرابی اور اسی طرح کی دوسری بیماریاں عام ہوتی جارہی ہیں۔ ان بیماریوں کا علاج مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ طویل بھی ہے۔ طب نبوی میں ہر بیماری کا علاج موجود ہے ،اگر اس کو اپنی زندگی کا لازمی جزو بنا لیا جائے توہماری زندگی میں کافی حد تک آسانی پیدا ہو جائے گی۔ آج ہم نبی کریمﷺ کی پسندیدہ سبزی لوکی (کدو) سے ایک مزیدار رائتہ بنا رہے ہیں جو کہ حکیم آغا نے ہمیں بنا کر بتایا اس کا استعمال جگر کی ہر قسم کی بیماری میں فائدہ پہنچاتا ہے۔ کدو ایک ہلکی غذا ہے ، جو زود ہضم ہے اور دوسری غذاؤں کو بھی جلد ہضم کرتا ہے۔بخار کے مریضوں کے لئے بے حد مفید ہے ۔ پیاس کو کم کرتا ہے ۔ گرمی کے سر درد کو دور کرتا اور پیٹ کو نرم رکھتا ہے۔
حدیث مبارکہ میں آتا ہے کہ رسول ﷺ نے فرمایا :
تمھارے لئے کدو موجود ہے یہ دماغ کی صلاحیت بڑھاتا ہے۔(سلسلہ الاحادیث الضعیفہ1608)
کدو کا پانی جوڑوں پر ملنے سے جوڑوں کے درد میں آرام آتا ہے۔ کدو کے ساتھ سرکہ ملا کر کھانے سے جسم کے غلیظ مادے نکل جاتے ہیں ۔ اگر اسے بہی (سفرجل ) کے ساتھ ملاکر کھایا جائے تو جسم کو عمدہ غذائیت ملتی ہے۔ کدو کو کھانڈ کے ساتھ ملا کر پکا کر دینے سے جنون اور خفقان میں فائدہ ہوتا ہے۔حضرت انس مالک ؒ بیان کرتے ہیں کہ ایک درزی نے رسول ﷺ کی دعوت کی اور اس نے جو کی روٹی کے ساتھ کدو گوشت پکایا۔ حضور ﷺ بڑی محبت کے ساتھ سالن سے کدو کے ٹکڑے تلاش کرکے تناول فرماتے رہے۔(بخاری 5397)

لوکی کا رائتہ:

لوکی(ابلی ہوئی) 3 سے 4 ٹیپل اسپون اس کو سلائس کر لیں
دہی ایک پاؤ
ہری مرچ ایک سے دو عدد
ان تمام اجزاء کو بلینڈرمیں ڈال کر بلینڈ کر لیں،اب اس میں حسب ذائقہ نمک ملا لیں۔تھوڑی سی کچی پیاز کاٹ کراس میں ڈال دیں۔اب اوپر سے زیرہ،کڑی پتہ،گول لال مرچ کا بگھار لگا دیں۔مزیدار رائتہ تیار ہے ۔اس سے جسم کی گرمی بھی دور ہوتی ہے اور معدے اور جگی کی گرمی اور تبخیر بھی دور ہوتی ہے۔

Tibbe Nabvi Se Jigar Ki Bemarion Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Tibbe Nabvi Se Jigar Ki Bemarion Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tibbe Nabvi Se Jigar Ki Bemarion Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3651 Views   |   22 Feb 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

طب نبویﷺ سے کریں جگر کی بیماریوں کا علاج،آسان نسخہ آزمائیں اور بیماریوں سے نجات پائیں۔۔۔

طب نبویﷺ سے کریں جگر کی بیماریوں کا علاج،آسان نسخہ آزمائیں اور بیماریوں سے نجات پائیں۔۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ طب نبویﷺ سے کریں جگر کی بیماریوں کا علاج،آسان نسخہ آزمائیں اور بیماریوں سے نجات پائیں۔۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔