گرمی نے ایک بار پھر شدت اختیار کر لی ہے اور شدید گرمی کے باعث لوگ بھی نڈھال ہو رہے ہیں اور ہیٹ اسٹروک کا شکار ہو رہے ہیں گھر سے باہر جا کر کام کرنے والے مرد و خواتین ہوں یا گھروں میں رہنے والے بچے اور بوڑھے سب ہی سخت گرمی کی وجہ سے پریشان ہیں، آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں اس ہیٹ ویو سے نمٹنے کے چند گھریلو نسخے جو دیں گے گرمی سے نجات۔
ہیٹ اسٹروک کیا ہے؟
گرمی کی شدت ضرورت سے زیادہ بڑھ جانے کی وجہ سے انسانی جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے جس کہ وجہ سے سر درد، بخار، سانس لینے میں تکلیف اور چکر آتے ہیں اس حالت کو ہیٹ اسٹروک کہا جاتا ہے جوکہ سورج کی تپتی شعاعوں یا گرمی اور حبس کی کیفیت کی وجہ سے ہوتا ہے۔
ہیٹ ویو سے کیسے نمٹا جائے؟
• پانی کا استعمال
جیسے ہی سورج آگ برسانہ شروع کرے تو سب سے پہلے تو ہمارا جسم بے تحاشہ پسینہ بہنے اور سورج کی تپش کے باعث پانی کی کمی کا شکار ہو جاتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ پانی پیا جائے اور خود کو ہر وقت ہائیڈریٹ رکھا جائے۔
• رس والے پھلوں کا استعمال
اگر آپ آم، کیلے، اسٹرابیری اور لیموں کا رس زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، تاکہ ان میں موجود نمکیات اور غذائی اجزاء آپ کو گرمی کی لہر سے لڑنے میں مدد دے سکیں، کوشش کریں کہ کم سے کم دن میں دو مرتبہ تازے پھلوں کا رس ضرور پیئیں۔
• سیب کا سرکہ
سخت گرمی میں اگر ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں ملا کر اس میں ایک چائے کا چمچ شہد ڈال کر پی لیا جائے تو اس سے گرمی کا احساس کم ہو گا اور جسم کو ضروری الیکٹرولائٹس میسر ہوں گے۔
• چھاچ کا استعمال
گرمی کے موسم میں دہی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے اگر آپ ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو دہی اور دودھ کی چھاچ یا لسی بنا کر استعمال کریں آپ اسے میٹھا اور نمکین دونوں طرح استعمال کر سکتے ہیں اور اگر اس میں پودینہ بھی شامل کر لیا جائے تو یہ اور بھی ٹھنڈک اور فائدہ پہنچائے گی۔
• پیاز کا پانی
اگر آپ ہیٹ ویو کا شکار ہو چکے ہیں اور شدید بخار میں مبتلا ہیں تو اس سے نمٹنے کے لئے پیاز کا رس نکال کر اسے اپنے دونوں کانوں کے پیچھے اور پاؤں کے تلوؤں پر لگائیں اور اسے سینے پر بھی مل لیں اس سے بخار کم ہوگا اور گرمی کی شدت کم ہوگی۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Heatwaves Se Bachne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Heatwaves Se Bachne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.