Breakfast Scene In Pakistani Drama Get Trolled
ہم ٹی وی کا نیا ڈرامہ لاڈلی دھوم مچانے لگا ہے۔ کہانی پھر ایک ایسی زہریلی بیٹی کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے اردگرد سب کی زندگیوں کا رنگ بدلنے پر تُلی ہوئی ہے۔ بارہ قسطیں مکمل ہو چکی ہیں اور لگتا ہے یہ ڈرامہ پاکستانی ٹی وی کا مزاج بدلنے والا ہے۔ اسی طرح ناشتے کی میز پر اورنج جوس کی اہمیت کم ہو رہی ہے، کیونکہ اب رنگ کچھ اور ہوں گے۔
ڈرامے کی بارہویں قسط میں ایک سین آتا ہے جب نئی نویلی دلہن پہلی بار سسرال میں ناشتے کے لیے آتی ہے۔ مگر یہاں نہ حلوہ پوری ہے، نہ پراٹھے، نہ ہی عام براؤن بریڈ۔ پلیٹوں میں ہے تو صرف اُبلے مٹر اور آلو۔ پورا خاندان اس ناشتے کو شاہی دعوت قرار دے کر کانٹوں سے مزے مزے سے کھا رہا ہے۔
یہ منظر دیکھ کر ناظرین کے قہقہے تھم ہی نہیں رہے۔ کسی نے لکھا، "اگر امیر لوگ ناشتے میں مٹر کھاتے ہیں تو غریب رہ کر خوش ہوں۔"
ایک اور نے کہا، "یہ ناشتہ ہے یا سبزی منڈی کی سیل۔"
جبکہ کسی نے مذاق میں پیشکش کر دی، "اگر صرف مٹر کا انتظام تھا تو دلہن کے لیے میں خود ناشتہ بھیج دیتا۔"
ایک نے سوالیہ انداز میں کہا، ناشتے میں ابلے آلو مٹر کون کھاتا ہے بھئی؟ وہ بھی کانٹے سے!"
یہ مٹر اور آلو کا ناشتہ اب سوشل میڈیا پر وی آئی پی ٹاپک بن چکا ہے، اور لوگ سوچ رہے ہیں اگلی قسط میں شاید ناشتے کی پلیٹ میں گاجر یا شلجم کی انٹری ہو جائے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Breakfast Scene In Pakistani Drama Get Trolled and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Breakfast Scene In Pakistani Drama Get Trolled to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.