کیا آپ کا کولیسٹرول بڑھا ہوا ہے؟ جانیں 5 ایسی غذائیں، جو قدرتی طور پر کولیسٹرول کنٹرول کر سکتی ہیں

آپ نے شاید کچھ غذائیں دیکھی ہوں گی جنہیں کولیسٹرول کم کرنے میں مددگار کہا جاتا ہے، لیکن غذا اور کولیسٹرول کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی دو قدرتی اقسام ہیں۔

ایچ ڈی ایل، جسے اچھا کولیسٹرول کہا جاتا ہے، اور ایل ڈی ایل، جسے عام طور پر برا کولیسٹرول کہا جاتا ہے۔ عام طور پر، ایچ ڈی ایل کا زیادہ ہونا صحت مند ہے، جبکہ ایل ڈی ایل کا زیادہ ہونا دل کی بیماری کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک ہے۔

کولیسٹرول کو کم کرنے والی غذائیں: سیب:

2020 کے ایک مطالعے میں، جس میں 40 صحت مند افراد (جن میں تھوڑا زیادہ کولیسٹرول تھا) شامل تھے۔ شرکاء، جو روزانہ دو سیب کھاتے تھے ان میں برے کولیسٹرول میں کمی دیکھی گئی۔ اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ پھلوں اور سبزیوں میں پلانٹ سٹیرول اور سٹینول کولیسٹرول جیسے مرکبات ہوتے ہیں جو کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

گرین ٹی:

دل کی بیماری کے خطرے کو روکنے کے لیے ایک حکمت عملی اچھے کولیسٹرول کو کم کیے بغیر برے کولیسٹرول کو کم کرنا ہے، جس کے لیئے گرین ٹی ایک اچھا آپشن ہے۔ تحقیق کے میٹا تجزئیے میں بتایا گیا کہ، سبز چائے نے کل کولیسٹرول کی سطح اور ایل ڈی ایل کی قدروں کو حفاظتی ایچ ڈی ایل پر کوئی اثر کیے بغیر نمایاں طور پر کم کیا۔

دالیں:

کئی مطالعات میں دالیں، پھلیاں، اور مٹر (چھولے) کی اصطلاح کو کولیسٹرول میں کمی سے منسلک کیا گیا ہے۔ 2014 کی ایک تحقیق میں پتا چلا کہ روزانہ 3/4 کپ دالیں برے کولیسٹرول کو 5 فیصد تک کم کرتی ہیں۔ اگرچہ یہ بہت زیادہ نہیں ہے پر ایک اہم کمی ہے۔

زیتون کا تیل:

کچھ چکنائیاں، جیسے سیچوریٹڈ اور ٹرانس فیٹس، آپ کے کولیسٹرول کو بڑھا سکتی ہیں لیکن تمام تیل ایسے نہیں ہیں۔ زیتون کا تیل صحت مند چکنائی کی ایک مثال ہے جو درحقیقت آپ کے خراب کولیسٹرول کو کم کرنے اور آپ کے اچھے کولیسٹرول کو بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے۔

بادام:

2015 کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ دل کے امراض کے مریضوں میں، ناشتے سے پہلے صرف 10 گرام بادام کھانے سے (یا تقریباً آٹھ بادام) حفاظتی اچھے کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتے ہیں۔ آپ بادام کا مکھن اور بادام کا آٹا بھی اپنی خوراک میں شامل کر سکتے ہیں

Cholesterol Kam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Events in Pakistan articles on our page, including topics like Cholesterol Kam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Cholesterol Kam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Events in Pakistan  |   0 Comments   |   1457 Views   |   13 Jul 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 April 2024)

کیا آپ کا کولیسٹرول بڑھا ہوا ہے؟ جانیں 5 ایسی غذائیں، جو قدرتی طور پر کولیسٹرول کنٹرول کر سکتی ہیں

کیا آپ کا کولیسٹرول بڑھا ہوا ہے؟ جانیں 5 ایسی غذائیں، جو قدرتی طور پر کولیسٹرول کنٹرول کر سکتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ کا کولیسٹرول بڑھا ہوا ہے؟ جانیں 5 ایسی غذائیں، جو قدرتی طور پر کولیسٹرول کنٹرول کر سکتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔