روزانہ کیلے کھائیں اور ہمیشہ فٹ رہیں

کیلا ایسا پھل ہے جو دنیا بھر میں ہر موسم میں دستیاب ہوتا ہے۔
یہ مزیدار ہونے کے ساتھ صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہوتا ہے جو کہ جسم کو متعدد ایسے غذائی اجزا فراہم کرتا ہے جو صحت کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔
یہ پھل فائبر سے بھرپور، کیلوریز میں کم ہونے کے ساتھ صحت کے لیے فائدہ مند کاربوہائیڈریٹس بھی فراہم کرتا ہے، خصوصاً جسمانی توانائی کو بڑھانے کے لیے اس کا استعمال جم جانے کے شوقین افراد عام کرتے ہیں۔
اگر آپ ہمیشہ صحت مند اور فٹ رہنا چاہتے ہیں تو اس پھل کو کھانا عادت بنالینا چاہئے، تاہم بہت زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے۔
کیلے میں موجود پروٹین جسمانی طور پر فٹ رہنے اور وزن مستحکم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
ایک کیلے میں 1.1 سے 1.6 گرام پروٹین موجود ہوتی ہے، اس پھل کے دیگر فوائد درج ذیل ہیں۔

فائبر سے بھرپور
کیلے حل ہوجانے والے اور حل نہ ہونے والی فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں، حل ہوجانے والی فائبر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرا رکھنے میں مدد دیتی ہے جس سے بے وقت منہ چلانے کی عادت سے نجات ملتی ہے، اس طرح موٹاپے کا امکان کم ہوتا ہے۔

نظام ہاضمہ بہتر کرے
کیلے نظام ہاضمہ کے لیے بھی بہترین پھل ہے، مناسب تعداد میں ان کا استعمال قبض سے بچانے میں مدد دیتا ہے جبکہ نظام ہاضمہ کو تیز کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

بلڈ شوگر کنٹرول کرے
اس میں موجود فائبر بلڈ شوگر لیول کو ریگولیٹ کرنے میں مدد دیتا ہے، جس کی وجہ اس میں موجود شوگر کا آہستگی سے خون میں اخراج ہے۔

بلڈ پریشر سے بچائے
کیلوں میں موجود پوٹاشیم دل کی دھڑکن کو مستحکم رکھنے، بلڈ پریشر کو بڑھنے اور ذہنی طور پر الرٹ رہنے میں مددگار ہے۔

خون کی کمی سے بچائے
سو گرام کیلوں میں 0.3 ملی گرام آئرن ہوتا ہے، یہ آئرن آسانی سے جسم کا حصہ بن کر جسم کو اس جز کی کمی سے بچاتی ہے، جس سے خون کی کمی یا اینیمیا کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

جسمانی توانائی بڑھائے
کیلے جسمانی توانائی بڑھانے کے لیے بھی بہترین ہیں، طبی ماہرین کے مطابق گلوکوز کے فوری اخراج اور شکر کے آہستگی سے اخراج سے جسم کو اس پھل کے کھانے کے بعد 2 ذرائع سے توانائی ملتی ہے۔

دل کی صحت بہتر کرے
کیلے خون کی شریانوں کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہیں، جس کی وجہ اس میں موجود پوٹاشیم اور فائبر جیسے اجزا ہیں جو کہ فالج اور امراض قلب کا خطرہ کم کرتے ہیں۔

اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور
پکے ہوئے کیلے اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، جس سے اس پھل کے مکمل فوائد جسم کو حاصل ہوتے ہیں۔

آنتوں کی حرکت کو ریگولیٹ کرے
کیلے قبض سے نجات کے لیے موثر گھریلو ٹوٹکے کی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ آنتوں کی حرکت کو معمول پر لاتے ہیں، اور اس کی وجہ بھی اس میں موجود فائبر ہے۔

ہڈیاں بھی مضبوط بنائے
اس میں موجود پوٹاشیم پیشاب کے ذریعے کیلشیئم کے اخراج کو سست کرتے ہیں جس سے ہڈیوں کی مضبوطی بڑھانے میں مدد ملتی ہے، اسی طرح یہ پھل معدے کو صحت مند بناتا ہے جس سے خون میں کیلشیئم کے جذب ہونے میں مدد ملتی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

بشکریہ : ڈان نیوز

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   16284 Views   |   29 Sep 2020
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about روزانہ کیلے کھائیں اور ہمیشہ فٹ رہیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (روزانہ کیلے کھائیں اور ہمیشہ فٹ رہیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.