شہد کے ذریعے وزن کم کرنے کاانتہائی آسان طریقہ

شہد قدرت کی ایک ایسی نعمت ہے جس کے فوائد کا کوئی شمار ہی نہیں۔ اس کی لذت اور بیماریوں سے تحفظ میں اس کا کردار اپنی جگہ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ موٹاپہ کم کرنے کے لئے بھی یہ بہت کارگر اور آسان ترین نسخہ ہے۔ اور موٹاپے میں کمی کے لئے استعمال کا طریقہ بھی اتنا آسان کہ اس سے بڑھ کر آسانی کوئی ہو نہیں سکتی۔ماہرین صحت بتاتے ہیں کہ اگر آپ اپنے جسم سے فالتو چربی ختم کرنا چاہتے ہیں تو صبح نہار منہ ایک چمچ شہد میں ایک چمچ نیم گرم پانی مکس کر کے پی لیا کریں۔
شہد اور نیم گرم پانی کے ساتھ چاہیں تو چند قطرے لیموں کا رس بھی شامل کر سکتے ہیں، اس کے اپنے فوائد ہیں۔یہ نسخہ ہے تو سادہ مگر فائدے ایسے ایسے ہیں کہ جن کی تفصیل بیان کرنے کے لئے یقیناً ایک کتاب کی ضرورت ہو گی۔
یہ موٹاپے کو تو ختم کرتا ہی ہے، ساتھ اس کے اور بے شمار فوائد ہیں جن کی وجہ شہد میں پائے جانے والے قدرتی اجزاءکی بڑی تعداد ہے۔اول تو شہد میں پائی جانے والی مٹھاس عام چینی یا شکر میں پائی جانے والی مٹھاس سے بالکل مختلف ہے۔ عام میٹھے میں ریفائن شوگر مالیکیوز ہوتے ہیں جو غیر ضرورتی حراروں سے بھرپور ہوتے ہیں اور ہمارے جسم کیلئے موٹاپے سمیت کئی قسم کے مسائل پیدا کرتے ہیں۔ اس کے برعکس شہد میں ریفائن شوگر نہیں ہوتی جس کی وجہ سے یہ ہمارے جسم کیلئے مفید ثابت ہوتا ہے ۔شہد میں پروٹین ، فائبر ، کئی طرح کے وٹامنز ، نیاسین ، وٹامن B6، فولیٹ ، رائبو فلیون اور وٹامن Cسمیت کئی طرح کی معدنیات جیسا کہ کیلشیم ، زنک ، فاسفورس ، پوٹاشیم ، سوڈیم اور آئرن پایا جاتا ہے۔ یہ بلڈ پریشر ، کولیسٹرول اور دل کی بیماری میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔شہد کی یہ خاص خوبی ہے کہ یہ جسم میںجمع ہونے والی چربی کو متحرک کرتا ہے اور ہمارا جسم جمع شدہ چربی کو توانائی کے لئے استعمال کرنے لگتا ہے۔ اس طرح ہمیں توانائی بھی ملتی ہے اور موٹاپے کا بھی قدرتی طریقے سے خاتمہ ہونے لگتا ہے۔

Shehd Se Wazan Kam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Shehd Se Wazan Kam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shehd Se Wazan Kam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8071 Views   |   23 May 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

شہد کے ذریعے وزن کم کرنے کاانتہائی آسان طریقہ

شہد کے ذریعے وزن کم کرنے کاانتہائی آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شہد کے ذریعے وزن کم کرنے کاانتہائی آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔