جانیں کہ ہلدی کا کن پانچ طریقوں سے استعمال آپ کو مختلف الرجیز سے بچا سکتا ہے، آج ہی یہ طریقہ آزمائیں اور الرجی سے جان چھڑائیں

ہلدی ہمارے کچن میں موجود ایک ایسی چیز ہے جس میں انسان کی صحت سے متعلق ڈھیروں فوائد موجود ہیں، یہ جِلد کہ لیے بہترین ہے اور ساتھ ہی کھانسی، سردی، درد، سوزش، دانے، جلن اور مختلف قسم کی الرجی سے نجات کہ لئے بہترین غذائی جُز ہے۔
ہلدی کو ہم اپنے مسائل کے آسان حل کے لئے 5 مختلف طریقوں سے استعمال کر سکتے ہیں، وہ آسان طریقے کیا ہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔ ہلدی کو الرجی سے نجات کے لئے استعمال کرنے کے مختلف طریقے:

• دودھ ہلدی:

دودھ صحت کے لئے اچھا ہے اور ہلدی الرجی سے نجات کے لئے، اس لئے اگر ان دونوں کا ملا کر استعمال کیا جائے تو افادیت سے بھرپور غذا ملتی ہے۔

ہلدی دودھ بنانے کا طریقہ:

آدھا چائے کا چمچ ہلدی کا پاؤڈر، ایک کپ دودھ میں ڈالیں، اس میں ایک چائے کا چمچ شہد، ایک چٹکی الائچی پاؤڈر، ایک چٹکی کی پسی کالی مرچ، اور ادرک کا ایک ٹکڑا ڈال کر پکائیں اور چھان کر یہ دودھ پی لیں۔

• ہلدی پاؤڈر

ہلدی میں بہت طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ موجود ہوتے ہیں، جوکہ اینٹی الرجک بھی ہوتے ہیں اس کا استعمال صحت کے لئے بے حد مفید ہے۔

استعمال کا طریقہ:

ہلدی پاؤڈر کوکھانوں، چائے، مشروبات اور سلاد وغیرہ میں استعمال کریں۔

• ہلدی کی چائے

ہلدی کی چائے بنانے کے کئے ہلدی پاؤڈر شہد اور پانی کی ضرورت ہوگی، جہاں ہلدی ہمیں جسم کی مختلف الجیز سے نجات دلاتی ہے وہیں شہد بہتی ناک، کھانسی، موسمی مذلہ زکام سے بچاتا ہے۔

ہلدی کی چائے بنانے کی ترکیب:

ایک کپ پانی میں ½ چائے کا چمچ ہلدی اور ½ چائےکا چمچ شہد ڈال کر اُبال دیں اور گرما گرم پی لیں۔

• ہلدی کا پانی

ہلدی میں کرکیومِن موجود ہوتا ہے جو کہ اینٹی الرجک خصوصیات رکھتا ہے، اور الرجی کے علامات کو کم کرتا ہے۔

استعمال کرنے کا طریقہ:

½ چائے کا چمچ ہلدی ایک گلاس پانی میں گھول کر پی لیں، الرجی دور ہو جائے گی۔

• ہلدی، لیموں اور شہد

لیموں میں بھرپور مودار میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے، شہد مدافعتی نظام کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے جبکہ ہلدی درد سوزش، جلن اور ہڈیوں کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ جیسا کہ پہلے ذکر کیا کہ الرجی دور کرتی ہے، اس لئے ان تینوں اجزاء کو اگر ملا کر استعمال کیا جائے تو بہت فائدہ ہوگا۔

لیموں شہد اور ہلدی کی اسمودی بنانے کا طریقہ:

2 عدد ہلدی کی جڑیں لیں، انہیں پیس لیں، اس میں ایک عدد لیموں نچوڑ کر شہد اور پانی ملا لیں ایک گلاس اسمودی اچھی طرح مکس کریں اور پی لیں، آپ اس میں ایک کیلا بھی میش کر کے ڈال سکتے ہیں۔

Haldi Kay Mukhtalif Istemalat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Haldi Kay Mukhtalif Istemalat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Haldi Kay Mukhtalif Istemalat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7501 Views   |   06 Apr 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

جانیں کہ ہلدی کا کن پانچ طریقوں سے استعمال آپ کو مختلف الرجیز سے بچا سکتا ہے، آج ہی یہ طریقہ آزمائیں اور الرجی سے جان چھڑائیں

جانیں کہ ہلدی کا کن پانچ طریقوں سے استعمال آپ کو مختلف الرجیز سے بچا سکتا ہے، آج ہی یہ طریقہ آزمائیں اور الرجی سے جان چھڑائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جانیں کہ ہلدی کا کن پانچ طریقوں سے استعمال آپ کو مختلف الرجیز سے بچا سکتا ہے، آج ہی یہ طریقہ آزمائیں اور الرجی سے جان چھڑائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔