میں نے کوئی بدتمیزی نہیں کی، نہ ہی صلح ہوئی .. لاہور میں لڑکیوں کے ہاتھوں بدتمیزی کا نشانہ بننے والا غریب اسٹور ملازم بول پڑا! دیکھیں ویڈیو

"میں نے کوئی بدتمیزی نہیں کی آپ لوگ ویڈیو دیکھ لیں. وہ لڑکی جب کاؤنٹر کے پاس آئی تو میں نے کہا یہاں آنے کی اجازت نہیں ہے جس کے بعد اس نے دھکا دیا اور تشدد کیا. وہ لڑکی تھی اس لئے میں نے صرف خود کو بچایا. کوئی صلح نہیں ہوئی ہے اور میرے ساتھ ظلم ہوا ہے"

یہ کہنا ہے اس نوجوان کا جسے گزشتہ روز لاہور میں تین لڑکیوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا. وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان یوسف اسٹور پر کام کررہا تھا جس کے بعد ایک لڑکی آ کر اس سے لڑ پڑتی ہے جس کے بعد اس کی دو ساتھی بھی آ کر لڑائی میں شریک ہوجاتی ہیں.

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ بعد ازاں لڑکیاں اچانک لڑکے کے پاس آتی ہیں اور تھوڑی سے بات کے بعد اچانک ان پر تشدد کرنا شروع کردیتی ہیں۔

پس پردہ آواز میں ایک شخص ویڈیو بنا رہا ہے ساتھ ہی وہ یہ الفاظ بھی ادا کرتا ہے کہ اثرورسوخ والی لڑکیاں اسٹور ملازم پر تشدد کررہی ہیں. اتنا ہی نہیں بعد میں لڑکیوں نے خود پولیس کو فون کر کے بلوا لیا اور لڑکے کو گرفتار کیا گیا.

معروف اینکر یاسر شامی کی لڑکے کے ساتھ بنائی ہوئی ویڈیو میں نوجوان کہتا ہے کہ اس کی کوئی صلح نہیں ہوئی جبکہ دوسری طرف لڑکی کو فون کرنے پر وہ بات کا جواب دیے بغیر فون کاٹ دیتی ہے.

Lahore Ki Larkyon Ki Larkon Say Badtameezi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Lahore Ki Larkyon Ki Larkon Say Badtameezi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lahore Ki Larkyon Ki Larkon Say Badtameezi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   952 Views   |   10 Jul 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میں نے کوئی بدتمیزی نہیں کی، نہ ہی صلح ہوئی .. لاہور میں لڑکیوں کے ہاتھوں بدتمیزی کا نشانہ بننے والا غریب اسٹور ملازم بول پڑا! دیکھیں ویڈیو

میں نے کوئی بدتمیزی نہیں کی، نہ ہی صلح ہوئی .. لاہور میں لڑکیوں کے ہاتھوں بدتمیزی کا نشانہ بننے والا غریب اسٹور ملازم بول پڑا! دیکھیں ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں نے کوئی بدتمیزی نہیں کی، نہ ہی صلح ہوئی .. لاہور میں لڑکیوں کے ہاتھوں بدتمیزی کا نشانہ بننے والا غریب اسٹور ملازم بول پڑا! دیکھیں ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔