آپریشن سے پہلے اللہ کا کثرت سے ذکر کیا ۔۔ اسپتال سے ڈرے ہوئے بچے کی قرآن کی تلاوت کرنے کی ویڈیو نے لوگوں کے دل چھو لیے

بچے کا آپریشن ہونا تھا وہ بہت ڈرا ہوا تھا۔ وہ اس سوچ میں مبتلا تھا کہ آپریشن ٹھیک سے طرح سے ہو پائے گا بھی یا نہیں اور اس دوران اسے کتنی تکلیف برداشت کرنی پڑے گی۔

پھر اس نے مشکل وقت میں اللہ کو یاد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ آپریشن تھیٹر میں موجود بستر پر لیٹا ہوا ہے۔ پاس موجود ڈاکٹر بچے کی ویڈیو بنا رہا ہے جو اپنی خوبصورت آواز میں تلاوتِ قرآن پاک کررہا ہے۔

یہ ویڈیو آپریشن سے قبل بنائی گئی ہے جس میں بچہ سہما ہوا ہوتا ہے اور تلاوت کر رہا ہوتا ہے۔ آپریشن تھیٹر میں اور بھی ڈاکٹرز نظر آرہے ہوتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پسند کیا جا رہا ہے اور کئی صارفین اس ویڈیو کو اپنے اکاؤنٹس پر شئیر کر رہے ہیں۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کہاں کی ہے مگر اس پر بہت لائیکس اور کمنٹس آرہے ہیں۔
ویڈیو دیکھیے۔

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   5515 Views   |   23 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about آپریشن سے پہلے اللہ کا کثرت سے ذکر کیا ۔۔ اسپتال سے ڈرے ہوئے بچے کی قرآن کی تلاوت کرنے کی ویڈیو نے لوگوں کے دل چھو لیے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (آپریشن سے پہلے اللہ کا کثرت سے ذکر کیا ۔۔ اسپتال سے ڈرے ہوئے بچے کی قرآن کی تلاوت کرنے کی ویڈیو نے لوگوں کے دل چھو لیے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.