Subah Uthtay Hi Susti Bhagayen

Susti Bhagane Ka Tarika

صبح اٹھتے ہی اکثر افراد کا دل نہیں کرتا کہ وہ بستر سے اٹھیں یا آسان الفاظ میں سستی طاری ہوتی ہے جو کافی دیر تک دور نہیں ہوتی۔
مگر اٹھنے کے ساتھ ہی بستر سے باہر قدم نکالنے سے بھی پہلے یہ کام کرنا سستی کو فوری طور پر دور کردے گا اور دن بھی اچھا گزرے گا۔
یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک سائنسی تحقیق میں سامنے آیا۔

ہارورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں ایک ایسا طریقہ کار بتایا گیا ہے جو صبح اٹھتے ہی سستی کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔
تحقیق میں کہا گیا کہ اٹھتے ساتھ ہی آپ اپنے جسم کو جتنا اسکریچ یا کھینچ سکتے ہیں یا یوں کہہ لیں بھرپور قسم کی انگڑائی لیں جس میں ہاتھوں اور پیروں کو جتنا پھیلا سکتے ہیں، پھیلائیں۔
اور یہ کام بستر میں رہتے ہوئے ہی کرنا ہے اور محققین کے مطابق یہ صبح کے بہترین آغاز کا انتہائی آسان طریقہ ہے۔
اس طریقہ کار کے پیچھے جو خیال ہے یا تھیوری ہے اسے پاور پوزنگ قرار دیا گیا ہے اور اسے پراعتماد شخص کا پوز بھی کہا جاسکتا ہے۔
حقیق میں بتایا گیا کہ جب آپ اپنے جسم کو جتنا پھیلا سکتے ہیں، پھیلا لیتے ہیں تو دماغ آپ کو بتاتا ہے کہ آپ واقعی پراعتماد ہیں اور ہر کام کو کرسکتے ہیں۔
محققین کے بقول اس سے ذہن اور جسم کو یقین دلایا جاسکتا ہے کہ آپ پہلے سے زیادہ پراعتماد ہوچکے ہیں اور خود کو زیادہ طاقتور محسوس کرنے لگتے ہیں۔
تو صبح کی سستی اٹھانے کا یہ آسان طریقہ آزمانا پسند کریں گے؟ کمنٹس میں بتانا مت بھولیں۔

Laziness is a problem with almost everyone around. It is dominant especially when we wake up in the morning. It is very difficult to leave bed with freshness. Sleepiness is obvious in the morning.

So how to wake up fresh in the morning?

Here we are going to discuss an interesting method to wake up fresh and active in the morning.

Tags: Susti Dur Karne Ka Tarika Neend Bhagane Ka Tarika in Urdu Susti Door Karne Ke Tarike

Susti Bhagane Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Susti Bhagane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Susti Bhagane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Akhtar  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10907 Views   |   07 Oct 2017
About the Author:

Akhtar is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Akhtar is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

Subah Uthtay Hi Susti Bhagayen

Subah Uthtay Hi Susti Bhagayen ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Subah Uthtay Hi Susti Bhagayen سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔