نمونیا کیا ہے؟ جانیئے اس تکلیف دہ مرض کی وجوہات علامات اور اس کا علاج

نمونیا کیا ہے؟
نمونیا ایک ایسی بیماری ہے جس میں انفیکشن کے باعث پھیپھڑوں میں ورم آ جاتا ہے اور یہ انفیکشن بہت شدید ہوتا ہے جس کی وجہ سے کھانسی بھی ہوتی ہے اور پھیپھڑوں میں شدید تکلیف کا سامنا ہوتا ہے یہی نہیں بلکہ نمونیا سے سانس لینے کا عمل بھی متاثر ہوتا ہے۔

• نمونیا کی اقسام

اگر یہ بیماری پھیپھڑوں کے کسی ایک حصے کو متاثر کرے تو اسے لوبار نمونیا کہا جاتا ہے، جبکہ اگر بیماری پورے پھیپھڑے میں پھیل جائے اور پاس کی جھلیوں اور سانس لینے کے عمل کو بھی متاثر کرے تو اسے برانکو نمونیا کہا جاتا ہے۔

• نمونیا کی وجوہات

مونیا ایک خطرناک بیماری ہے کیونکہ اس کا تعلق ہمارے سانس لینے سے جڑا ہے اور سانس کے بنا انسانی کی زندگی کا کوئی تصور نہیں ہے اور اس کے لئے انسان کے پھیپھڑوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے تاہم بدقسمتی سے نمونیا پھیپھڑوں کی بیماری ہے اور یہ براہِ راست جان کے لئے خطرناک ہے نمونیا پھیپھڑوں کو اس طرح متاثر کرتا ہے کہ وہ ٹھیک کام نہیں کرتے، نمونیا کا شکار صرف وہی لوگ ہوتے ہیں جو کمزوری کا شکار ہوں، قوتِ مدافعت بےحد کم ہو جبکہ نمونیا عام نزلے سے شروع ہوتا ہے ایسے افراد جلدی نمونیا کا شکار ہو جاتے ہیں۔

• نمونیا کی علامات

نمونیا کی بیماری میں مبتلا مریض اچانک بیمار ہو جاتا ہے، اسے شدید سردی لگتی ہے اور وہ کپکپانے لگتا ہے، تیز بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے، بخار ایک سو پانچ درجے تک بھی پہنچ سکتا ہے، مریض کو کھانسی ہوتی ہے اور بلغم میں خون کی آمیزش ہوتی ہے۔ اگر نمونیا کی علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر اس کا علاج نہ کیا جائے تو اگر علاج نہ کیا جائے تو نمونیا کی یہ بیماری اپنا عمل دو ہفتوں میں مکمل کر لیتی ہے یہ پوری طرح انسان کو جکڑ لیتی ہے اور اس خطرناک بیماری میں مبتلا 30 فیصد افراد موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

نمونیا کی علامات ظاہر ہونے پر کیا کریں؟

جیسے ہی آپ کو لگے کہ سانس لینے میں تکلیف زیادہ ہو رہی ہے کھانسی سے سینے میں درد ہو رہا ہے اور پسلیاں کھِچ رہی ہیں کسی صورت آرام نہیں آ رہا اور کھانس کھانس کر بلغم میں خون آنے لگا ہے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں، فوری طور پر لیبارٹری سے خون اور بلغم کا معائنہ کروائیں اور جب تک یہ بیماری جڑ سے ختم نہ ہو جائے اپنا مکمل علاج کروائیں۔

Namoonia Ki Wajuhat Aur Iska Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Namoonia Ki Wajuhat Aur Iska Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Namoonia Ki Wajuhat Aur Iska Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3331 Views   |   08 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

نمونیا کیا ہے؟ جانیئے اس تکلیف دہ مرض کی وجوہات علامات اور اس کا علاج

نمونیا کیا ہے؟ جانیئے اس تکلیف دہ مرض کی وجوہات علامات اور اس کا علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نمونیا کیا ہے؟ جانیئے اس تکلیف دہ مرض کی وجوہات علامات اور اس کا علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔