گرما گرم لچھے دار پراٹھے صرف 2 منٹ میں تیار۔۔ رمضان بھر کے لئے ابھی سے پراٹھے بنا کر محفوظ کر لیں! جانیں آسان طریقہ

رمضان اب بس چند ہی دنوں میں مہمان بننے والے ہیں۔ اس مبارک ماہ میں خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ گھر والوں کی صحت کا بھرپور خیال رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ عبادت کے لئے وقت نکالا جائے۔ اسی وجہ سے وہ بہت سے کام پہلے ہی کر لیتی ہیں۔ اسی لئے آج ہم فروزن لچھے دار پراٹھے بنانے کی ترکیب لئے حاضر ہوئے ہیں جو بنانے میں بے حد آسان اور کھانے میں لذیذ اور غذائیت سے بھرپور ہیں۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

اس کے لئے چاہیے 2 سے ڈھائی کپ آٹا، ایک سے ڈیڑھ چمچ گلوکوز، آدھا چمچ نمک، 3 سے 4 ٹیبل اسپون گھی، پانی۔ ان تمام اجزاء کو ملا کر آٹا گوندھ لیں اور بڑے بڑے پیڑے بنا لیں۔ اب ان پیڑوں کو باریک بیل کر اس پر ہلکا گھی اور خشک آٹا لگا کر پٹیوں کی شکل میں کاٹ لیں۔ ایک ایک پٹی کو گول گھما کر لپیٹ لیں۔ زیادہ آسانی سے سمجھنے کے لئے معروف شیف اعجاز انصاری کی یہ ویڈیو دیکھیں۔

اب گول پیڑوں کو عام پراٹھوں کی طرح بیل لیں اور بٹر پیپر پر ہلکا سا گھی یا تیل لگا کر پراٹھا رکھیں اور اس پر بھی تیل کی پتلی سی تہہ لگائیں اور اوپر ایک اور بٹڑ پیپر رکھ دیں۔ بٹر پیپر کی جگہ عام پلاسٹک کی تھیلیاں بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔ اسی طرح مہینے بھر کے لئے پراٹھے بنا کر فریز کیے جاسکتے ہیں۔ جب پکانا ہو انھیں فریزر سے نکال کر اسی وقت تلیں اور گرما گرم لچھے دار پراٹھے کھلا کر گھر والوں کے دل جیت لیں۔

Lachay Dar Paratha Recipe

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Lachay Dar Paratha Recipe and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lachay Dar Paratha Recipe to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3105 Views   |   06 Mar 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گرما گرم لچھے دار پراٹھے صرف 2 منٹ میں تیار۔۔ رمضان بھر کے لئے ابھی سے پراٹھے بنا کر محفوظ کر لیں! جانیں آسان طریقہ

گرما گرم لچھے دار پراٹھے صرف 2 منٹ میں تیار۔۔ رمضان بھر کے لئے ابھی سے پراٹھے بنا کر محفوظ کر لیں! جانیں آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گرما گرم لچھے دار پراٹھے صرف 2 منٹ میں تیار۔۔ رمضان بھر کے لئے ابھی سے پراٹھے بنا کر محفوظ کر لیں! جانیں آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔