مردانہ کمزوری سمیت 300 بیماریوں کا مکمل علاج ۔۔ سہانجنا ایک طلسماتی پودا ! جانیں اس کے فائدے اور علاج کا آسان طریقہ

ہر دیوار پر لکھا نظر آتا ہے مردانہ کمزوری کا علاج کروائیں، رابطے کے لیے نمبر بھی دیے جاتے ہیں لیکن جڑی بوٹیاں قدرت کی جانب سے مختلف امراض کے علاج کے لئے بنائی ہیں۔ ہر جڑی بوٹی اپنے اندر اتنی افادیت رکھتی ہے اگر انسان کو معلوم ہو جائے تو وہ ان کا استعمال باقاعدگی سے کرے لیکن ہر افادیت والی چیز نایاب ہی ہوتی ہے۔ آج ایسی ہی نایاب جڑی بوٹی سوہانجنا کے بارے میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس میں کہا جاتا ہے 300 بیماریوں کا علاج پوشیدہ ہے۔

سوہانجنا کا پیڑ املی کی شکل کا ہوتا ہے جس پر سفید پھول لگتے ہیں اور سبز رنگ کی پھلیاں ہوتی ہیں۔ یہ جڑی بوٹی جنوبی پنجاب میں اور افریقی ممالک میں زیادہ کاشت کی جاتی ہے۔ اس کی افادیت کی وجہ سے ہی چائنا نے بچوں کے دودھ کا نام بھی موریناگا رکھا تھا جو بچوں کے دودھ کا ایک ایسا برانڈ ہے جو سالوں سے دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے۔

سوہانجنا فائدے مند کیوں؟

اس میں کیلشیئم، پروٹین، وٹامن اے، ای، بی، تھائیمین، نائسن، پوٹاشیئم، فولیٹ، ایسکوربک ایسڈ اور آئرن سمیت 160 معدنیاتی اجزاء پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ 300 امراض میں فائدے دیتی ہے۔ مردانہ کمزوری کا علاج کرنے کے لیے بنائی جانے والی ادویات بھی اسی جڑی بوٹی سے بنتی ہیں۔

استعمال کے طریقے:

حکیم نزیر کے مطابق:

" سوہانجنا کو استعمال کرنے کے لئے سب سے زیادہ مناسب ہے کہ آپ اس کے پتوں کو پیس کر پاؤڈر بنا کر گھر میں رکھ لیں اور روزانہ نہارمنہ گرم پانی یا نیم گرم پانی کے ساتھ ایک چمچ پھانک لیں۔

دوسرے طریقے:

٭ سوہانجنا کی چائے پینے سے بھی جسم میں طاقت پیدا ہوتی ہے۔
٭ اس کو دودھ کے ساتھ پینا بھی بہت فائدے مند سمجھا جاتا ہے۔
٭ کھانے میں مصالحے کے طور بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کیا کیا فوائد ہیں؟

٭ ہڈیوں کا مرض:

سوہانجنا میں کیلشیئم دودھ سے بھی زیادہ پائی جاتی ہے۔ وہ بچے جن کی ہڈیاں مضبوط ہیں یا وہ لوگ جو بڑھاپے کی عمر کو پہنچ گئے ہیں وہ اس کا استعمال باقاعدگی سے کریں یہ جسم میں حیرت انگیز طور پر ہڈیوں کی مضبوطی کا کام کرتی ہے۔

٭ مردانہ کمزوری:

مردانہ کمزوری ایک عام مرض ہے جس کے متعلق اکثر مرد حضرات بات کرتے ہوئے گھبراتے ہیں لیکن اس کا علاج سوہانجنا میں موجود ہے۔ یہ آپ کے ہارمونز کو بوسٹ کرنے کا کام کرتا ہے۔ اس کو روزانہ رات سونے سے قبل گرم دودھ کے ساتھ استعمال کرنا اس مرض میں مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

٭ دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے:

ڈاکٹر اُمِ راحیل کے مطابق:

" وہ مائیں جو بچوں کو دودھ پلاتی ہیں، لیکن کم دودھ آنے کی وجہ سے پریشان ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اس کا استعمال ضرور کریں یہ دودھ میں اضافہ بھی کرتا ہے اور ماں/ بچے دونوں کی صحت کے کیلئے بہترین دوا ہے۔"

٭ جلد:

سوہانجنا ہر قسم کے اچھے بیوٹی پراڈکٹس میں استعمال ہونے والا جز ہے۔ اس لیے اس کا پیسٹ بنا کر چہرے پر لگائیں یا چٹکی بھر سوہانجنا پاؤڈر پھانک لیں یہ دونوں صورتوں میں آپ کیلے مفید ہے۔

Mardana Kamzori Samain 300 Bemariyon Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mardana Kamzori Samain 300 Bemariyon Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mardana Kamzori Samain 300 Bemariyon Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4376 Views   |   01 Sep 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

مردانہ کمزوری سمیت 300 بیماریوں کا مکمل علاج ۔۔ سہانجنا ایک طلسماتی پودا ! جانیں اس کے فائدے اور علاج کا آسان طریقہ

مردانہ کمزوری سمیت 300 بیماریوں کا مکمل علاج ۔۔ سہانجنا ایک طلسماتی پودا ! جانیں اس کے فائدے اور علاج کا آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مردانہ کمزوری سمیت 300 بیماریوں کا مکمل علاج ۔۔ سہانجنا ایک طلسماتی پودا ! جانیں اس کے فائدے اور علاج کا آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔