ایلوویرا جیل کا کمال چند ہی دفعہ کے استعمال سے شوگر، وزن میں کمی، مدافعتی نظام سر اور چہرے کے 8 مسائل پر قابو، آزما کر دیکھ لیں

ایلویرا جسے کنوار گندل بھی کہا جاتا ہے یہ ایسا بہترین اور مددگار پودا ہے جو ہمارے ایسے ڈھیروں مسائل سے نجات میں مدد دیتا ہے کہ ہمیں خود بھی معلوم نہیں ہے۔ اس کی افادیت تو بے شمار ہے مگر اس میں ایسا کیا خاص ہے؟ اس میں وٹامنز، منرلز، اینٹی آکسائیڈنٹس اور جراثیم کش خصوصیات موجود ہیں ، اس کے پتوں کی تین تہیں ہیں اور ہر تہہ کا اپنا فائدہ ہے، یہاں تک کہ اس کے چھلکے میں بھی ہمارے لئے شفاء ہے۔
ایلوویرا میں وٹامن اے، سی، ای، بی 1، بی 2، بی 3 اور بی 12؛ پروٹین، لپڈز، امائینو ایسڈز، فولک ایسڈ اور کیلشیئم، میگنیشیئم، زنک، کرومیئم، سیلینیئم، سوڈیئم، آئرن، پوٹاشیئم، کاپر اور مینگنیز جیسے مرکبات ہیں جو انسانی جسم کے لئے بے حد مفید ہیں۔ روزانہ ایک چمچ ایلویرا جل کھائیں اور اپنے جملہ امراض میں قدرتی کنٹرول پائیں۔

کنوار گندل کے فوائد:

٭ چہرے کے دانے، داغ دھبے، کالے گھیروں، ایکنی، بلیک ہیڈز، کلینزنگ، فیشل یہاں تک کہ برص کے نشانات کو ختم کرنے کے لئے بھی مفید ہے۔

٭ بال گرنا، بال جھڑنا، خشکی وسکری، کمزور بال، خارش، دو شاخے بال غرضیکہ بالوں کے تمام مسائل میں ایلوویرا بہترین ٹانک ہے۔

٭ ایلویرا میں موجود امینو ایسڈز، وٹامن اور منرلز ہمارا مدافعتی نظام مضبوط بناتے ہیں۔ روزانہ خالص ایلو ویرا جوس کا استعمال بہت کارآمد ہے۔

٭ ایلویرا میں ایسے مرکبات بھی شامل ہوتے ہیں جو وزن میں کمی کا باعث بنتے ہیں اور جسم سے فاضل مادوں کا اخراج کرتے ہیں۔

٭ ایلویرا میں کولیگن کی بڑی مقدار جھریوں کے خاتمے کی وجہ بنتی ہے، لہٰذا اگر آپ کو جھریاں آگئی ہیں تو اس کا استعمال کریں، اس سے مکمل ختم نہیں ہوں گی تو قدرے کنٹرول ضرور ہوجائیں گی۔

٭ ایلویرا معدے کی تیزابیت، گرمی اور منہ کے چھالوں سے بچاتا ہے، کیونکہ اس میں جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ ہر طرح کے جراثیموں کا جسم سے اخراج کرنے میں معاون ہے۔

٭کیڑا کاٹ جائے اگر جسم کے کسی حصے پر تو فوری ایلوویرا کا جیل لگا کر کپڑا باندھ لیں، اس سے زہر یا کسی بھی رطوبت کا جسم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

٭ جگر کی صفائی اور شوگر کے مرض میں ایلوویرا جیل نہایت کارآمد ہے، کیونکہ یہ خون میں شامل شوگر کو کنٹرول کرتا ہے اور جگر کے اندر بننے والے فاضل مادے کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Alovera Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Alovera Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Alovera Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sidra  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4756 Views   |   12 Apr 2022
About the Author:

Sidra is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sidra is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

ایلوویرا جیل کا کمال چند ہی دفعہ کے استعمال سے شوگر، وزن میں کمی، مدافعتی نظام سر اور چہرے کے 8 مسائل پر قابو، آزما کر دیکھ لیں

ایلوویرا جیل کا کمال چند ہی دفعہ کے استعمال سے شوگر، وزن میں کمی، مدافعتی نظام سر اور چہرے کے 8 مسائل پر قابو، آزما کر دیکھ لیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایلوویرا جیل کا کمال چند ہی دفعہ کے استعمال سے شوگر، وزن میں کمی، مدافعتی نظام سر اور چہرے کے 8 مسائل پر قابو، آزما کر دیکھ لیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔