خواتین اور مردوں کے لئے یکساں مفید، جانیئے گوند کتیرا کے حیرت انگیز فوائد اور استعمال

گوند کتیرا عام طور پر جسے کتیرا سفید بھی کہا جاتا ہے ایک کانٹے دار پودے کی اندرونی رطوبت سے حاصل کیا جا سکتا ہے یہ پودا عام طور پر پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہے جبکہ دنیا میں سب سے زیادہ اسے ایران میں کاشت کیا جاتا ہے اس کا زیادہ تر استعمال ہربل دواؤں اور گھریلو علاج میں کیا جاتا ہے۔
گوند کتیرا کا استعمال کس طرح کیا جاتا ہے اس کے فوائد اور نقصانات کیا ہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے تاکہ آپ کو بھی اس جڑی بوٹی کے بارے میں بھرپور معلومات مل سکے۔

• گوند کتیرا کی غذائیت

اس کرسٹل نما بوٹی میں کیلشیم، میگنیشیم، پروٹین اور چند خاص الکائیڈ موجود ہوتے ہیں جبکہ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ • گوند کتیرا

گوند کتیرا ایک قدرتی گم ہے گوند کتیرا ایک چپچپا، بو کے بغیر، بے ذائقہ مرکب ہے جو پودے کی جڑ سے نکالا جاتا ہے اور خشک ہوتا ہے اس کا پاؤڈر بھی بنایا جا سکتا ہے جبکہ پانی میں حل کرنے پر یہ جیل کی چکل اختیار کر جاتا ہے۔

• گوند کتیرا کے حیرت انگیز فوائد

• امراضِ قلب سے بچائے

گوند کتیرا میں ٹھنڈی تاثیر ہوتی ہے اور یہ اکثر مشروب تیار کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے جو گرمیوں کے موسم میں جسم کو ٹھنڈا کرنے میں مدد کرتا ہے، یہ کولنگ ایجنٹ کا کام کرتا ہے اور جسم کا درجہ حرارت کم کرتا ہے، یہ ہارٹ اسٹروک کو روکنے میں مدد کرتا ہے اور دل کے کئی امراض سے بچاتا ہے، گوند کٹیرا ناک سے خون آنے کو روکتا ہے جو کہ اکثر گرمی کے موسم میں بچوں اور بڑوں میں ہوتا ہے۔

• زچگی میں خواتین کے لئے مفید

ڈیلیوری کے بعد خواتین بہت کمزور ہو جاتی ہیں، گوند کتیرا جسم کو طاقت فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور ماں کو زچگی کے مسائل سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے، یہ ڈیلیوری کے دوران زیادہ خون کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد کرتا ہے، گوند کتیرا کے لڈو بنا کر زچگی کے دوران استعمال کئے جاتے ہیں۔
حمل کے دوران گوند کتیرا کا استعمال زچہ کے لئے بہت مددگار ہوتا ہے یہ ماں اور بچے دونوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے، گوند کتیرا کے لڈو حاملہ خواتین کو دی جانے والی صحت مند مٹھائیوں میں سے ایک ہے کیونکہ یہ کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور ہے، یہ مضبوط ہڈیوں کی نشوونما اور کمر درد کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔

• پیشاب کی بےقاعدگی

پیشاب کی بے قاعدگی یا غیر ارادی پیشاب کے خلاف گوند کتیرا کے شاندار نتائج ہیں، گوند کتیرا پیشاب کی نالی کی سوزش اور پیشاب کی رکاوٹ کی صورت میں پیشاب کی نالی اور پٹھوں کو پُرسکون کرنے میں مدد کرتا ہے۔
گوند کتیرا مدافعتی نظام کو متحرک کر سکتا ہے، ماہرین صحت ہربلسٹ اسے کھانسی اور اسہال جیسے سخت حالات کے لیے جڑی بوٹیوں کے علاج کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔ • مردوں کے لئے فائدے مند

گوند کتیرا مردوں میں مردانہ کمزوری یا کسی بھی جنسی کمی کے لیے ایک موثر علاج کے طور پر کام کرتا ہے۔

• طاقت میں اضافہ

گوند کتیرا کا بنا ہوا ایک لڈو بے حد غذائیت سے بھرپور ہے اگر اس کا ایک لڈو کھایا جائے تو گھنٹوں کے لئے آپ کو طاقت فراہم کر سکتا ہے، یہ غذائیت بھرے لڈو، گوند کتیرا، گندم، گھی اور گِری دار میوے سے بنائے جاتے ہیں۔

• دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے مفید

دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے گوند کتیرا کا استعمال بےحد فائدے مند ہے یہ دودھ کی پیداوار کو بڑھاتا ہے اور ماں کو بھرپور طاقت اور غذائیت فراہم کرتا ہے۔

• جلد کے لئے فائدے مند

گوند کتیرا جلد کی صحت و خوبصورتی بڑھانے کے لئے بےحد فائدے مند ہے اس میں اینٹی ایجنگ خصوصیات موجود ہوتی ہیں یہ چہرے سے باریک جھریاں اور لکیریں دور کرتی ہے گوند کتیرا کو اینٹی ایجنگ ماسک کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

• گوند کتیرا اینٹی ایجنگ ماسک بنانے کا طریقہ

تھوڑی سی گوند کتیرا کو پانی میں بھگو کر رات بھر کے لئے رکھ دیں اب اس میں 2 کھانے کے چمچ انڈے کی سفیدی، ایک کھانے کا چمچ پاؤڈر والا دودھ، 2 چمچ بادام کا پاؤڈر ڈال کر مکس کریں اب اسے پیسٹ کی طرح بنا کر چہرے اور گردن پر لگائیں اور 20 منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔

• قبض سے نجات کے لئے مفید

قبض سے نجات کے لئے گوند کتیرا کا استعمال بےحد مفید ہے اسے پانی میں بھگو کر رات بھر رکھ دیں صبح اس میں لیموں نچوڑ کر پی لیں، اس سے پیٹ صاف ہوگا، قبض ٹوٹ جائے گا اور آپ کا نظامِ ہاضمہ بہتر ہوگا۔

Gond Kateera Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gond Kateera Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gond Kateera Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12787 Views   |   27 Jan 2023
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

خواتین اور مردوں کے لئے یکساں مفید، جانیئے گوند کتیرا کے حیرت انگیز فوائد اور استعمال

خواتین اور مردوں کے لئے یکساں مفید، جانیئے گوند کتیرا کے حیرت انگیز فوائد اور استعمال ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خواتین اور مردوں کے لئے یکساں مفید، جانیئے گوند کتیرا کے حیرت انگیز فوائد اور استعمال سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔