میری وجہ سے ایک بندے کی شادی ٹوٹ گئی کیونکہ ۔۔ اداکار منیب بٹ کا مداح کے حوالے سے حیرت انگیز انکشاف

منیب بٹ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ایک خوبرو اور باصلاحیت اداکار ہیں، جنہوں نے اپنے منفرد کرداروں اور شاندار اداکاری سے بہت سے مداح بنا لیئے ہیں جو انہیں پسند کرتے ہیں۔ اداکار منیب بٹ ایمن خان کے شوہر ہیں اور ان کی 2 پیاری سی بیٹیاں ہیں۔

حال ہی میں منیب بٹ نے عمران اشرف کے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے ایک مداح کا حیرت انگیز واقعہ سنایا۔

منیب نے بتایا کہ، ایک بار ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بندے کا میسج آیا جس میں اس نے لکھا تھا کہ آپ کی وجہ سے میری شادی ٹوٹ گئی۔

منیب کا کہنا تھا کہ، یہ میسج ایسا تھا کہ میں اسے نظر انداز نہیں کرسکا کہ آخر میری وجہ سے کسی کی شادی کیسے ٹوٹ سکتی ہے۔ تو میں نے اس شخص سے اس کی وجہ پوچھی جس پر اس نے بتایا کہ،

"میں لندن میں رہتا ہوں اور میری منگنی میری کزن سے پاکستان میں ہوئی تھی، اور بہت جلد ہماری شادی ہونے والی تھی۔ لیکن آپ کا ڈرامہ دیکھنے کے بعد میری ساس نے شادی کروانے سے انکار کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پہلے ہم لندن آکر سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے اس کے بعد بات آگے بڑھے گی۔"

یہ ان دنوں کی بات تھی جب میرا ڈرامہ 'کیسا ہے نصیباں' چل رہا تھا۔ جس میں، میں لڑکی کو شادی کے بعد ملائیشیا لے جا کر وہاں اس سے کام کرواتا ہوں۔

اس شخص کی یہ بات سن کر مجھے کافی حیرانی ہوئی کہ کیسے ہمارے ڈراموں سے ایک مثبت پہلو سامنے آیا، کہ لوگ اپنی بیٹیوں کی آندھا دھن غیر ملک میں شادی کروانے سے پہلے سوچنے لگے ہیں

Muneeb Butt Ki Waja Se Shadi Toot Gai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Muneeb Butt Ki Waja Se Shadi Toot Gai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Muneeb Butt Ki Waja Se Shadi Toot Gai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   2326 Views   |   13 Oct 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

میری وجہ سے ایک بندے کی شادی ٹوٹ گئی کیونکہ ۔۔ اداکار منیب بٹ کا مداح کے حوالے سے حیرت انگیز انکشاف

میری وجہ سے ایک بندے کی شادی ٹوٹ گئی کیونکہ ۔۔ اداکار منیب بٹ کا مداح کے حوالے سے حیرت انگیز انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میری وجہ سے ایک بندے کی شادی ٹوٹ گئی کیونکہ ۔۔ اداکار منیب بٹ کا مداح کے حوالے سے حیرت انگیز انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔