مجھے سب سے زیادہ ڈر قبر سے لگتا ہے کیونکہ۔۔ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنے والے عمر شریف نے اپنے آخری انٹرویو میں کیا کہا تھا؟

آج پاکستان کے مشہور کامیڈین و اداکار عمر شریف مرحوم کو مداحوں سے بچھڑےدو سال بیت گئے۔ کامیڈی کی دنیا کا بادشاہ عمر شریف آج ہم میں نہیں مگر ان کی یادیں اور قصے آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔

کامیڈی کنگ عمر شریف 19 اپریل سنہ 1955ء کو شہر کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے، اُنہوں نے اسٹیج ڈراموں سے اپنے کیریئر کا آغاز ’عمر ظریف‘ کے نام سے بطور اسٹیج پرفارمر کیا۔

بعد ازاں اُنہوں نے اپنا نام بدل کر عمر شریف رکھ لیا تھا اور پھر اسی نام سے انہوں نے دنیا بھر میں پہچان بنائی۔

عمر شریف کے مقبول ترین مزاحیہ ڈراموں میں بکرا قسطوں پر اور بڈھا گھر پر ہے سرِ فہرست ہیں، ان کی مقبول ترین فلموں میں مسٹر 420، مسٹر چارلی،خاندان اور لاٹ صاحب شامل ہیں۔

عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر اپنے انسٹاگرام پر متحرک رہتی ہیں اور اپنے شوہر کی یادوں کو مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی ہیں۔

اپنی زندگی میں عمر شریف نے کئی انٹرویوز ایسے دیے جس میں وہ ایک کامیڈین نہیں بلکہ ایک ایسے انسان نظر آئے جس کے بعد انہیں دیکھ کر کہا جا سکتا تھا کہ وہ مذہب پسند شخصیت تھے۔

عمر شریف نے ایک انٹرویو میں قبر سے متعلق کہا تھا کہ مجھے سب سے زیادہ ڈر قبر سے لگتا ہے، کیونکہ یہ انسان پر منحصر ہے کہ اس کی قبر کیسی ہوگی۔ قبر انسان کا کردار بتاتی ہے، جب آدمی اندر جاتا ہے، پسلیاں پسلیوں میں پھنس جاتی ہیں، انسان کچھ بول نہیں سکتا۔ وہ لمحہ ایسا خطرناک لمحہ ہے، اسی لیے قبر وہ ہے جو انسان کے اعمال بتاتی ہے۔

عمر شریف اپنے اس انٹرویو کے دوران آبدیدہ ہوگئے تھے۔ خیال رہے 2 اکتوبر 2021ء کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے جرمنی میں انتقال کر گئے تھے۔

Umer Sharif Ne Apne Akhri Interview Me Kiya Kaha Tha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Umer Sharif Ne Apne Akhri Interview Me Kiya Kaha Tha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Umer Sharif Ne Apne Akhri Interview Me Kiya Kaha Tha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   1220 Views   |   11 Oct 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

مجھے سب سے زیادہ ڈر قبر سے لگتا ہے کیونکہ۔۔ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنے والے عمر شریف نے اپنے آخری انٹرویو میں کیا کہا تھا؟

مجھے سب سے زیادہ ڈر قبر سے لگتا ہے کیونکہ۔۔ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنے والے عمر شریف نے اپنے آخری انٹرویو میں کیا کہا تھا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مجھے سب سے زیادہ ڈر قبر سے لگتا ہے کیونکہ۔۔ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنے والے عمر شریف نے اپنے آخری انٹرویو میں کیا کہا تھا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔