اکثر نوجوان مرد اور عورتوں کو رات میں نیند آنے میں دشواری ہوتی ہے اور نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے ان کا سارا دن تھکاوٹ اور الجھن بھرا ہوتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کی عمر 30 سال تک ہے اور آپ کو نیند آنے یا سونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو آپ کو لیموں ادرک چائے کا استعمال آج سے ہی شروع کر دینا چاہیے۔
لیموں اور ادرک کی چائے آپ کی صحت کے لئے بےحد فائدے مند ہے یہ کس طرح سونے میں آپ کی مدد کرتی ہے اور آپ کو کیا کیا فوائد پہنچاتی ہے آیئے آپ کو تفصیل سے بتاتے ہیں۔
لیموں اور ادرک کی چائے کیا کر سکتی ہے؟
لیموں اور ادرک کی چائے ایک ہربل ٹانک ہے، یہ آپ کو آرام دہ اور پُرسکون نیند فراہم کر سکتی ہے اگر رات کو سوتے وقت لیموں اور ادرک کی چائے کا ایک کپ پی لیا جائے تو دن بھر کی تھاوٹ دور کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
• ادرک میں موجود غذائیت اور فوائد
ماہرین کے مطابق ادرک میں موجود جز ’جینجرول‘ کے باعث اس میں قدرتی طور پر بیماریوں سے لڑنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں، ادرک بے شمار فوائد کی حامل ہوتی ہے ادرک کے استعمال سے شوگر، دل کی بیماریاں، پٹھوں کا درد، پھیپھڑوں کے مسائل، سوجن میں آرام، دائمی بد ہضمی، کینسر سے بچاؤ، ذہنی دباؤ سے نجات سمیت موسمی بیماریوں سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔
• وزن گھٹانے کے لئے بہترین
ادرک اور لیموں کی چائے وزن گھٹانے کے لئے بہترین چائے ہے 2012 ء میں کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ چائے پینے سے بھوک میں کمی ہوتی ہے اور بلڈ شوگر لیول بھی متوازن رہتا ہے۔
• حاملہ خواتین کے لئے مفید
ادرک کی چائے حاملہ خواتین کو متلی اور مارننگ سکنس سے بچا سکتی ہے، یہ خواتین و مرد دونوں کے لئے سستی، پٹھوں میں درد، سوجن اور تھکاوٹ کا بہترین علاج ہے، لیموں ادرک کی چائے مضر اثرات سے بھی پاک ہے اس لئے اس کے استعمال کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہے۔
لیموں اور ادرک کی چائے کا استعمال کب کیا جائے؟
لیموں اور ادرک کی چائے اگر رات کو پی جائے تو اس سے دن بھر کی تھکاوٹ دور ہوتی ہے پُرسکون نیند آتی ہے، لیکن اگر وزن کم کرنا چاہتے ہیں اور دن بھر بھوک کو کم رکھنا چاہتے ہیں تو اسے صبح سویرے نہار منہ پیئیں اور رات کو سونے سے پہلے پی لیں، یہ جسم کے درد کو بھی دور کرتی ہے اور ذہنی دباؤ بھی کم کرتی ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lemon Tea Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lemon Tea Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.