جب میں نے پہلی بار غلافِ کعبہ سیا تو ۔۔ عمرہ کے دوران شائستہ لودھی کو غلاف کعبہ کی سلائی کا شرف کیسے حاصل ہوا؟ انہوں نے بتا دیا

اداکار و میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی کو جب عمرہ کرنے کی سعادت حاصل ہوئی تو انہوں نے خوبصورت لمحات کو مداحوں کے سامنے بطور زبانی پیش کیا تھا۔شائستہ لودھی بھی ان خوش قسمت لوگوں میں شامل ہوتی ہیں جنہیں غلاف کعبہ سینے کا شرف حاصل ہوا۔انہوں نے اس حوالے سے ایک وی لاگ بھی شوٹ کروایا تھا جس میں انہوں نے اس پورے تجربے کو اپنے پرستاروں کے سامنے پیش کیا۔

شائستہ لودھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر غلاف کعبہ سینے کے مناظر کی مکمل ویڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے ان جذبات کا اظہار کر رہی ہیں جو انہوں نے کسوہ تیار کرتے ہوئے محسوس کیے۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شائستہ لودھی سعودی عرب کی اس فیکٹری میں موجود ہیں جہاں غلافِ کعبہ تیار کیا جاتا ہے اور وہ سعودی ملازمین کی مدد سے غلافِ کعبہ کی سِلائی کر رہی ہیں۔

شائستہ لودھی کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کئی پیجز کی جانب سے بھی شئیر کیا گیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین اداکارہ و میزبان کو یہ سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کررہے ہیں اور ان کے لئے دعائیہ کلمات بھی کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غلاف کعبہ سینے سے متعلق میرے خاوند کے پاس کال آئی تھی جس کے لیے میں گذشتہ پانچ چھ سال سے انتظار کر رہی تھی۔

ڈاکٹر شائستہ نے بتایا کہ مجھے یہ سفر کسی کے ساتھ شئیر نہیں کرنا تھا کیونکہ یہ میرا اور اللہ کا معاملہ ہے۔ لیکن یہ میری زندگی کا خوش قسمت ترین دن ہے۔

میزبان شائستہ لودھی نے بتایا کہ عمرہ کے لیے پہلے بھی آئے لیکن اس قابل نہیں سمجھا گیا مگر اس بار عمرہ کر کے جب اُوپر ہوٹل میں آئے تو اچانک یہ خبر ملی جس پر مجھے بے حد خوشی ہوئی۔ تو میں نے سوچا کہ میں اپنی آنکھوں سے کسوہ سینے کے مناظر آپ سب لوگوں کے ساتھ شئیر کروں۔

ڈاکٹر شائستہ لودھی اس سے قبل اپنے ویلاگ میں خانہ کعبہ اور روضہ رسولﷺ سے ملنے والے تبرکات سے متعلق ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر شئیر کرچکی ہیں جو انکے مداحوں کو بہت پسند آئی تھی۔

Jab Mene Ghilafe Kaba Siya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Jab Mene Ghilafe Kaba Siya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jab Mene Ghilafe Kaba Siya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   14108 Views   |   14 Sep 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

جب میں نے پہلی بار غلافِ کعبہ سیا تو ۔۔ عمرہ کے دوران شائستہ لودھی کو غلاف کعبہ کی سلائی کا شرف کیسے حاصل ہوا؟ انہوں نے بتا دیا

جب میں نے پہلی بار غلافِ کعبہ سیا تو ۔۔ عمرہ کے دوران شائستہ لودھی کو غلاف کعبہ کی سلائی کا شرف کیسے حاصل ہوا؟ انہوں نے بتا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جب میں نے پہلی بار غلافِ کعبہ سیا تو ۔۔ عمرہ کے دوران شائستہ لودھی کو غلاف کعبہ کی سلائی کا شرف کیسے حاصل ہوا؟ انہوں نے بتا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔