یہ مجھے چھوٹی لڑکی بولتے ہیں.. اقبال حسین نے بشریٰ انصاری کو کہاں پسند کیا؟ دوسری شادی کے متعلق دلچسپ انکشافات

"میرے دوسرے شوہر اقبال حسین مجھے چھوٹی لڑکی کہتے ہیں. لوگ ہمیشہ مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ میں کس کے ساتھ رہتی ہوں اور مجھے اکیلا دیکھ کر انہیں دکھ ہوتا ہے اس لئے سوچا کیوں نہ سب کو اپنے شوہر اقبال حسین سے ملوا ہی دوں"

یہ کہنا ہے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا جنھوں نے سالوں کی چہ مگوئیوں کے بعد بالآخر اپنی اور اقبال حسین کی شادی کو سر عام تسلیم کر لیا.

حال ہی میں بنائے گئے وی لاگ میں بشریٰ انصاری اور اقبال حسین نے بڑی عمر کی خواتین کی شادی سے متعلق گفتگو کی. ان کا کہنا تھا کہ دونوں کی ملاقات ایک ڈرامے "سیتا باگڑی" کے درمیان ہوئی جس میں اقبال حسین نے بشریٰ سے شادی کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ "ہم دونوں اکیلے رہتے ہیں تو کیوں نہ ساتھ رہیں"

بشریٰ کہتی ہیں اس کے بعد ہماری دوستی ہوئی اور ایک دوسرے کو سمجھنے کا مرحلہ شروع ہوا. مجھے خود کو اس بات کے لئے منانے میں ڈیڑھ سال کا عرصہ لگا. میرے دوستوں بدر خلیل، روبینہ اشرف اور بہروز سبزواری کو اقبال حسین کافی پسند آئے جس کے بعد میں نے گھر والوں سے بات کی. یوں ہماری شادی ہوگئی. اقبال اگرچہ عمر میں چھوٹے ہیں لیکن مجھ سے زیادہ سمجھدار اور میچور ہیں.

دوسری طرف اقبال حسین کا کہنا تھا کہ انھیں ہمیشہ سے ہی خود سے بڑے لوگوں کی محفل میں بیٹھنا پسند ہے اور ایسے لوگوں میں وہ بہتر محسوس کرتے ہیں. ہمارے معاشرے میں بڑی عمر کی عورتوں سے شادی کرنا برا سمجھا جاتا ہے مگر ایسا سوچنے والے نفسیاتی بیمار ہیں.

Bushra Ansari And Iqbal Hussain Vlog

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bushra Ansari And Iqbal Hussain Vlog and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bushra Ansari And Iqbal Hussain Vlog to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   41596 Views   |   16 Apr 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

یہ مجھے چھوٹی لڑکی بولتے ہیں.. اقبال حسین نے بشریٰ انصاری کو کہاں پسند کیا؟ دوسری شادی کے متعلق دلچسپ انکشافات

یہ مجھے چھوٹی لڑکی بولتے ہیں.. اقبال حسین نے بشریٰ انصاری کو کہاں پسند کیا؟ دوسری شادی کے متعلق دلچسپ انکشافات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ مجھے چھوٹی لڑکی بولتے ہیں.. اقبال حسین نے بشریٰ انصاری کو کہاں پسند کیا؟ دوسری شادی کے متعلق دلچسپ انکشافات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔