چکی کا آٹا کھانے سے صحت پر رونما ہونے والے حیرت انگیز اثرات

بچپن سے کسی موٹے شخص کو دیکھ کر ایک ہی مذاق کیا جاتا تھا۔۔۔آخر کس چکی کا آٹا کھاتے ہو۔۔۔۔لیکن صحت کے حوالے سے یہ بات بالکل درست ہے کہ وہ لوگ جو چکی کا آٹا کھاتے ہیں در حقیقت صحت اور فٹنس کے زیادہ قریب ہوتے ہیں۔۔۔

سب سے پہلے تو ہم آپ کو یہ بتادیں کہ ایک کپ آٹے میں کتنی غذائیت موجود ہوتی ہے۔۔۔ایک کپ چکی کے آٹے میں 443 کیلیوریز ہوتی ہیں جن میں 15.73 گرام پروٹین ، 90 گرام کاربز، اور 2.21 گرام فیٹ شامل ہوتا ہے۔۔۔اس ایک کپ سے سات سے آٹھ روٹیاں بنتی ہیں۔۔۔

چکی کے آٹے کو اپنی زندگی کا معمول بنانے والے افراد کی ہڈیاں حیرت انگیز حد تک مضبوط اور طاقتور ہوتی ہیں۔۔۔کیونکہ یہ فاسفورس سے بھرپور ہوتا ہے جو کیلشیم کے ساتھ مل کر ہماری ہڈیوں کی توانائی بن جاتا ہے۔۔۔

وہ لوگ جو ذیابطیس کا شکار ہیں انہیں فوری طور پر چکی کے آٹے کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لینا چاہئے کیونکہ یہ ان کے لئے دوا کی طرح کام کرتا ہے۔۔۔خون میں سے شوگر کی مقدار کو توازن میں لاتا ہے کیونکہ اس میں زنک شامل ہوتا ہے جو انسولین کو بہتر بناتا ہے۔۔۔

‎چکی کے آٹے میں نیاسین بھی موجود ہوتا ہے جو بچوں اور بڑوں کی ذہنی صحت کی بہتری کے لئے بہت ضروری ہے۔۔۔اور دماغ بہت تیز ہوجاتا ہے-

اس میں شامل وائٹامن B9 جسم میں نئے خلئے بناتا ہے اور انہیں توازن میں بھی رکھتا ہے ، خاص طور پر ریڈ بلڈ سیلز۔۔۔خون میں ڈی این اے کی تبدیلیوں سے بچاتا ہے جو کینسر کا سبب بن سکتی ہیں۔۔۔ساتھ ہی اس میں شامل آئرن کی وافر مقدار خون کی کمی سے بچاتی ہے اور جن لوگوں کو آئرن کی کمی کی وجہ سے تکالیف ہوتی ہیں ان کو اس کا استعمال آج سے ہی شروع کردینا چاہئے۔۔

اس آٹے کی بنی ہوئی آٹھ روٹیوں میں 23 فیصد پروٹین شامل ہوتا ہے جسے اگر دہی یا پنیر کے ساتھ کھایا جائے تو وہ مقدار بھی پوری ہوسکتی ہے۔۔۔

تیزی سے بڑھتی عمر کو روکتا ہے۔۔۔اور بڑھاپے کے دروازے پر تالا لگا دیتا ہے۔۔۔اس میں شامل زنک آپ کی جلد کو نا صرف شاداب بناتی ہے بلکہ اس میں جھریاں بھی نہیں آنے دیتا۔۔۔

زنک ہمارے جسم کو وٹامن اے بنانے پر مجبور کرتا ہے اور یہ وہ وٹامن ہے جس کی مدد سے رات میں دکھائی نا دینے والوں کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔۔۔ v ایک تحقیق کے مطابق وہ خواتین جو ہائی فائبر ڈائٹ کو اپنی زندگی کا حصہ بناتی ہیں وہ چھاتی کے سرطان سے بھی محفوظ رہتی ہیں۔۔۔کینسر کے بڑھتے ہوئے کیسز کو سامنے رکھتے ہوئے یہ ضروری ہے کہ اپنی غذائی ضروریات کا بھی خیال رکھا جائے اور نظام زندگی کو بھی تبدیل کیا جائے۔۔۔

چکی کے آٹے کو زندگی میں شامل کریں اور موٹاپے کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں کو بھی باہر نکالیں۔۔۔

Chakki Ata Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Chakki Ata Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chakki Ata Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4390 Views   |   31 Mar 2022
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

چکی کا آٹا کھانے سے صحت پر رونما ہونے والے حیرت انگیز اثرات

چکی کا آٹا کھانے سے صحت پر رونما ہونے والے حیرت انگیز اثرات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چکی کا آٹا کھانے سے صحت پر رونما ہونے والے حیرت انگیز اثرات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔