تخم ملنگا اکثر مشروبات میں استعمال کیا جاتا ہے جو کہ شربت کے ذائقے کو بھی بڑھا دیتا ہے اور معدے کی جلن سے بھی بچاتا ہے۔ ویسے تو ہم نے پہلے بھی آپ کو اس کے فائدے مختلف جگہوں پر بتائے ہیں آج ہم آپ کو تخم ملنگا کے تیل سے متعلق بتا رہے ہیں جو آپ کے کئی مسائل کو با آسانی حل کرنے میں مدد دیتا ہے۔
تخم ملنگا کا تیل گھر میں بنانے کی ترکیب:
ایک پتیلی میں چار کپ پانی ڈال کر پکائیں کہ وہ 2 کپ رہ جائے۔
اس کے بعد 5 چمچ تخم ملنگا اس میں ڈالیں اور ڈھکن ڈھک کر آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔
پھر اس کو نیم ٹھنڈا کریں اور بلینڈر میں پیس لیں۔
اب اس محلول کو سرسوں کے تیل میں 35 منٹ تک پکائیں۔
لیجیئے تخم ملنگا کا تیل گھر میں باآسانی تیار ہو جائے گا۔
استعمال:
اس کا استعمال آپ مالش کرکے بھی کر سکتے ہیں اور پانی میں مکس کرکے پی بھی سکتے ہیں۔
فائدے:
٭بالوں میں لگانے سے جوئیں ختم ہو جاتی ہیں۔
٭یہ آپ کو جوڑوں کے درد سے بچاتا ہے۔
٭جسم میں سوجن اور خارش دور کرتا ہے۔
٭اس کو پانی میں حل کرکے پینے سے نیند اچھی آتی ہے۔
٭ یہ وزن میں کمی لانے کے لیے بھی مفید ہوتا ہے۔
٭ بھوک کو کم کرنے میں مدد گار ہے کیونکہ اس کے استعمال سے بھوک کم لگتی ہے۔
٭اس کو گلے پر لگانے سے کھانسی میں آرام ملتا ہے اور گلے کی خراش دور ہوتی ہے۔