2 لاکھ کے موزے اور سونے کی بریانی ۔۔ امیروں کے وہ چونچلے جو عام بکنے والی چیزوں کو لاکھوں کروڑوں کا بنا دیتی ہیں

خواہش وہ چیز ہے جو مرے دم تک ختم نہیں ہوتی، ایک انسان جسے دنیا میں سب کچھ ملا ہو اس سے بھی مرنے سے پہلے اگر پوچھا جائے کہ آپ کی کوئی آخری خواہش ہے؟ تو وہ تب بھی کچھ نہ کچھ بولے گا ضرور، کیونکہ یہ انسانی فطرت ہے۔ اور آج کل تو لوگوں نے اپنی خواہشوں کو ہی اپنی ضرورت بنا لیا ہے جس کی وجہ سے اب وہ چیزیں بھی مہنگی اور خاص ہوگئی ہیں جو پہلے نہیں ہوا کرتی تھیں۔

مثال کے طور پر، امیر افراد اپنی عام استعمال کی کچھ چیزوں کو اتنے مہنگے داموں خرید لیتے ہیں کہ ان کو دیکھ کر عام انسان احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ایسی ہی کچھ چیزوں کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے -

43 ہزار روپے کی ایک پلیٹ بریانی

بریانی ہمارے ملک کے لوگوں کی پسندیدہ ترین خوراک ہے جس کی عام طور پر ایک پلیٹ ڈیڑھ سو روپے سے لے کر پانچ سو تک بازار میں دستیاب ہے۔ اس میں ایک پلیٹ بریانی میں چاول، چکن یا بیف یا مٹن اور آلو موجود ہوتا ہے بعض جگہوں پر اس کے ساتھ رائتہ اور سلاد بھی دی جاتی ہے۔ یہ ایک پلیٹ چاول ایک عام انسان کے ایک ٹائم کے لیے کافی ہوتی ہے جس سے پیٹ بھر جاتا ہے- مگر دبئی میں بمبئی بریانی کے نام سے ایک ایسا ریسٹورنٹ بھی ہے جہاں پر بریانی کی ایک پلیٹ کی قیمت 43 ہزار تک ہے اور اس کی وجہ اس کے اندر موجود 23 قیراط کھانے کے قابل سونے کی شمولیت ہے- یہ بریانی گولڈن رنگ کی ایک تھالی میں سرو کی جاتی ہے جس میں تقریباً 3 کلو تک کے چاول ہوتے ہیں جس میں آلو، ابلے انڈے بھنے ہوئے میوہ جات، انار پیاز اور پودینہ شامل ہوتا ہے- اس کے علاوہ زعفران کے رنگ میں رنگے ان چاولوں کے ساتھ بھنا ہوا گوشت بھی موجود ہوتا ہے جن کے علاوہ اس میں ریشمی کباب چکن کباب ،مغلئی کوفتے، اور ملائی چکن روسٹ بھی شامل ہوتا ہے- اس سب کے اوپر سونے کے ورق لگے ہوتے ہیں جو کہ اس کے ذائقے میں اور طاقت میں مزید اضافے کا باعث ہوتے ہیں-

بارہ کروڑ کا ٹوائلٹ پیپر

ٹوائلٹ پیپر وہ کم قیمت ہلکی کوالٹی کے کاغذ ہوتے ہیں جن کا استعمال انسان ٹوائلٹ میں رفع حاجت کے بعد کرتے ہیں اور اس کے بعد ان کو فلش کر دیا جاتا ہے- مگر امیروں کو جب پیسے کہیں خرچ کرنے کی جگہ نہیں ملتی تو وہ اس پیسے کو ایسے فلش میں بہاتے ہیں- ایسا ہی کچھ ایک آسٹریلوی کمپنی نے 24 قیراط سونے کے ٹوائلٹ پیپر بنا کر کیا جس کی مالیت ڈيڑھ ملین ڈالر جو پاکستانی بارہ کروڑ کے برابر ہے- اس کمپنی نے یہ سونے کے بنے ہوئے رول بیچنے کے لیے پیش کر دیے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وہ یہ رول خریدنے والے کو ایک بوتل شیمپئين کی بھی مفت دیں گے-

دو لاکھ روپے کا موزوں کا جوڑا

عام طور پر جرابیں ہمارے کپڑوں کو وہ حصہ ہوتی ہیں جس کو بہت کم قیمت سمجھا جاتا ہے مگر جرمنی کی ایک کمپنی فلیک نے ایسے موزے بیچنے کے لیے مارکیٹ میں پیش کیے جو کہ خاص قسم کی اون ویکیونا سے تیار کیا گیا ہے اور یہ صرف دس جوڑے موزوں کے ہی بنائے گئے ہیں اور فی جوڑا دو لاکھ روپے کا فروخت کرنے کے لیے پیش کیا گیا ہے-

ساڑھے بائیس لاکھ کی پینسل

جرمنی کی کمپنی فیبر کیسل نے اپنی سالگرہ کے موقع پر یہ پینسل فروخت کے لیے پیش کی جس میں لکھنے کے لیے عام لیڈ کے سکے کا ہی استعمال کیا گیا ہے- مگر اس کے بنانے میں صندل کی لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے جس کے ساتھ ساتھ وائٹ گولڈ سے اس کے ڈھکن کو بنایا گیا جس کی وجہ سے اس پنسل کی قیمت بائیس لاکھ روپے تک جا پہنچی ہے-

Lakhon Ke Mozay Sone Ki Biryani

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Lakhon Ke Mozay Sone Ki Biryani and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lakhon Ke Mozay Sone Ki Biryani to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In News  |   0 Comments   |   2008 Views   |   09 Nov 2022
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

2 لاکھ کے موزے اور سونے کی بریانی ۔۔ امیروں کے وہ چونچلے جو عام بکنے والی چیزوں کو لاکھوں کروڑوں کا بنا دیتی ہیں

2 لاکھ کے موزے اور سونے کی بریانی ۔۔ امیروں کے وہ چونچلے جو عام بکنے والی چیزوں کو لاکھوں کروڑوں کا بنا دیتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 2 لاکھ کے موزے اور سونے کی بریانی ۔۔ امیروں کے وہ چونچلے جو عام بکنے والی چیزوں کو لاکھوں کروڑوں کا بنا دیتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔