کاش میری اپنی بھی اولاد ہوتی.. ساری زندگی سوتیلے بیٹے کو سگے باپ کی طرح پالنے والے انوپم کھیر جذباتی ہوگئے

"میں نے اس سے پہلے اتنا محسوس نہیں کیا تھا، لیکن اب کبھی کبھی مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے۔ میرے خیال میں پچھلے سات آٹھ سال میں، ایسا نہیں ہے کہ میں سکندر سے خوش نہیں ہوں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ بچے کو بڑا ہوتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ اس کی محبت کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ یہ ایک سچا جواب ہے، میں اس کا جواب دینے سے بچ سکتا تھا لیکن میں ایسا نہیں کرنا چاہتا، پر کوئی بات نہیں، یہ میری زندگی میں کوئی المیہ نہیں ہے مگر کبھی کبھی لگتا ہے کہ اگر بچے ہوتے تو یہ ایک اچھی چیز ہوتی۔"

انوپم کھیر نے اپنی زندگی کے سب سے نجی پہلو پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکثر ان کے دل میں بچوں کی کمی کا احساس جاگتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سوتیلے بیٹے سکندر کھیر سے بے حد محبت کرتے ہیں اور اس کا ان کے خالی پن سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ یہ ایک الگ تجربے کا فقدان ہے جس کی جھلک اب ان کی زندگی میں نظر آتی ہے۔

انوپم نے اس احساس کو 50-55 سال کی عمر تک پہنچنے کے بعد شدت سے محسوس کیا، خاص طور پر جب ان کی اہلیہ کرن کھیر اپنی سیاسی زندگی میں مصروف ہوگئیں اور سکندر بھی اپنی راہوں پر گامزن ہو گئے۔

اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے اعتراف کیا کہ انوپم کھیر فاؤنڈیشن کے ذریعے بچوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے، یا دوستوں کے بچوں کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے اکثر دل میں یہ خیال آتا ہے کہ اگر ان کے اپنے بچے ہوتے تو شاید زندگی کا یہ پہلو بھی ان کی خوشیوں میں شامل ہوتا۔

انوپم اور کرن کھیر کی ازدواجی زندگی کی کہانی بھی خاصی دلچسپ ہے۔ 1985 میں شادی کے بعد انہوں نے بچہ پیدا کرنے کی کوشش بھی کی لیکن کامیابی نہ مل سکی۔ انوپم کی پہلے شادی مدھومتی کپور سے تھی جبکہ کرن پہلے گوتم بیری کے ساتھ بندھن میں بندھی تھیں۔

انوپم کھیر کا حالیہ انکشاف ان کی ذات کی ایک گہری جھلک دکھاتا ہے، جو نہ صرف ان کے مداحوں کو ان کے قریب لے آیا ہے بلکہ ایک ایسے احساس کی عکاسی بھی کرتا ہے جو شاید بہت سے لوگوں کی زندگیوں میں موجود ہو، مگر کبھی کبھار ہی ظاہر ہوتا ہے۔

Anupam Kher Olad Ki Kami Par Bat Kartay Hue

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Anupam Kher Olad Ki Kami Par Bat Kartay Hue and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anupam Kher Olad Ki Kami Par Bat Kartay Hue to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   987 Views   |   22 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کاش میری اپنی بھی اولاد ہوتی.. ساری زندگی سوتیلے بیٹے کو سگے باپ کی طرح پالنے والے انوپم کھیر جذباتی ہوگئے

کاش میری اپنی بھی اولاد ہوتی.. ساری زندگی سوتیلے بیٹے کو سگے باپ کی طرح پالنے والے انوپم کھیر جذباتی ہوگئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کاش میری اپنی بھی اولاد ہوتی.. ساری زندگی سوتیلے بیٹے کو سگے باپ کی طرح پالنے والے انوپم کھیر جذباتی ہوگئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔