کیا! بن میں پان کا مصالحہ؟ سوشل میڈیا پر انوکھا "پان برگر" لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، ویڈیو وائرل

پاکستان سمیت ایشیاء کے کئی ممالک میں پان بہت شوق سے کھایا جاتا ہے، خاص کر برصغیر میں۔ اسکے علاوہ آج کل فاسٹ فوڈز وغیر کا بھی رجحان کافی بڑھ گیا ہے، جس کے چلتے کئی بڑی اور لوکل دکانیں کھل گئیں ہیں جہاں سے قسم قسم کے فاسٹ فوڈز آئٹم مل جاتے ہیں، جن میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی چیز برگر ہے۔

لیکن کیا آپ نے کبھی برگر اور پان کو ملا کر کھانے کے بارے میں سوچا ہے؟ یقیناً کبھی نہیں!

پر ایک برگر فروش نے نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کرنے کیلئے ایسا کیا، اور منفرد اور جدید انداز میں اپنے برگرز تیار کرکے لوگوں کو پیش کئے۔

تفصیلات کے مطابق، حال ہی میں بھارتی شہری کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شئیر کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں "پان برگر" منفرد انداز میں بنایا جارہا ہے۔

ویڈیو تو وائرل ہوگئی مگر پان والا برگر کو سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے خاص پذیرائی نہیں ملی بلکہ اس پر انہوں نے شدید حیرت اور غصے کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر برگر فروش برگر کو نئی جدت دیتے ہوئے پان والا برگر تیار کر رہا ہے۔

ویڈیو میں دکاندار کو برگر میں مختلف اجزاء جیسے کہ برفی، چاکلیٹ، چاکلیٹ سیرپ، بادام، مایونیز، پان کا پتا اور مختلف میٹھے مسالے استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو پر کئی صارفین نے ناگواری کا اظہار کیا تو کچھ نے دلچسپ تبصرے کئے۔ ویسے زیادہ تر انٹرنیٹ صارفین اور کھانے پینے کے شوقین افراد کو یہ فوڈ کمبینیشن بالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے اسے کھانے کی توہین قرار دیا۔

Bun Pan Masala

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bun Pan Masala and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bun Pan Masala to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In News  |   0 Comments   |   1578 Views   |   03 May 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا! بن میں پان کا مصالحہ؟ سوشل میڈیا پر انوکھا "پان برگر" لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، ویڈیو وائرل

کیا! بن میں پان کا مصالحہ؟ سوشل میڈیا پر انوکھا "پان برگر" لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، ویڈیو وائرل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا! بن میں پان کا مصالحہ؟ سوشل میڈیا پر انوکھا "پان برگر" لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، ویڈیو وائرل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔